Maktaba Wahhabi

201 - 244
معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ تعالیٰ عنہ امیر معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی شخصیت تعارف سے بے نیاز ہے۔ عرب کا عزم و جزم، عقل، تدبر پورے تناسب سے اس دماغ میں جمع ہو چکا تھا۔ عربی کتب ادب و تاریخ ان کی تدبیروسیاست کے واقعات سے لبریز ہیں۔ تقریباً پوری زندگی امارت و حکومت میں بسر ہوئی اور ہمیشہ ان کی سیاست کامیاب رہی۔ وہ اس عہد کے ایک پورے سیاسی آدمی تھے۔ ایک عجیب عزم جب مرض نے خطرناک صورت اختیار کر لی اور لوگوں میں ان کی موت کے چرچے ہونے لگے تو امیر معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو فتنہ وفسادکا اندیشہ ہوا۔ ولی عہد یزید، جسے جبراً بزور شمشیر ولی عہد منوایا گیا، دارالخلافہ سے دور تھا اور ابتری پیدا ہو جانے کا قوی احتمال تھا، انہوں نے فورا ً اپنے تیمار داروں سے کہا: ’’میری آنکھوں میں خوب سرمہ لگاؤ، سرمیں تیل ڈالو”حکم کی تعمیل کی گئی۔ سرمہ اور روغن نے بیمار چہرے میں تازگی پیدا کر دی۔ پھر انہوں نے حکم دیا:
Flag Counter