Maktaba Wahhabi

30 - 58
اور اپنے ہاتھ اپنی رانوں پر رکھ کر دوزانو ہو کر با ادب طریقہ سے بیٹھ گیا اور اس نے کہا : اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم ! مجھے بتایئے کہ اسلام کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :’’اسلام یہ ہے کہ آپ اس بات کی گواہی دیں کہ اللہ کے سوا کوئی معبودِ بر حق نہیں اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے سچے رسول ہیں، اور یہ کہ آپ نماز قائم کر یں، اور زکوۃ ادا کریں،رمضان المبارک کے روزے رکھیں اور اگرزادِ راہ کی استطاعت ہوتو بیت اللہ شریف کا حج کریں۔‘‘ اُس نووارد نے کہا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سچ فرمایا ہے۔ہم اُس کی بات پر بہت متعجّب ہوئے کہ پہلے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کر تا ہے پھر خود ہی تصدیق بھی کررہا ہے۔ اس کے بعد اس نے کہا :مجھے بتایئے کہ ایمان کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ ایمان یہ کہ آپ اللہ تعالیٰ ‘ اس کے فرشتوں ‘ اس کی کتابوں ‘ اس کے رسولوں ‘روز ِقیامت اور تقدیرِ خیرو شرپر مکمل ایمان رکھیں۔‘‘تب اس نے کہا :مجھے بتائیں کہ احسان کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’احسان یہ ہے کہ آپ اللہ تعالیٰ کی عبادت اِس خشوع و خضوع اور ا نابت و رجوع سے کریں کہ گویا آپ اللہ تعالیٰ کوبچشم ِخود دیکھ رہے ہیں اور اگر آپ اس رتبۂ بلند کو نہیں پاسکتے تو کم از کم یہ عالَم تو ضرورہی ہونا چاہیئے کہ وہ آپ کو دیکھ رہا ہے ۔‘‘ اس کے بعد اس نے کہا: مجھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ بتائیں کہ قیامت کب آنے والی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جس سے سوال کیا جارہا ہے وہ وقوعِ قیامت کے بارے میں سوال کر نے والے سے زیادہ کچھ نہیں جانتا ۔‘‘ تب اس نے کہا: علاماتِ قیامت ہی بتادیں ؟آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :(۱)لونڈی اپنے آقا کو جنم دے گی۔ (۲) آپ دیکھیں گے کہ ننگے پاؤں ننگے بدن بھیڑ بکریاں چراتے
Flag Counter