Maktaba Wahhabi

31 - 58
پھرنے والے لوگ بڑی بڑی عمارتیں بنا نے میں فخر کریں گے۔[1] ’’حضرت عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ اتنی باتیں کر نے اور سن لینے کے بعد وہ نوارد تو چلا گیا مگر ہم تھوڑی دیر تک سراسیمہ و خاموش بیٹھے رہے،تب رسو ل صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :اے عمر ( رضی اللہ عنہ )!کیا آپ لوگ جانتے ہیں کہ یہ نووارد سائل کون تھا؟‘‘ ہم نے عرض کیا: اللہ اور اس کا رسول ہی زیادہ جانتے ہیں، تو آ پ صلی اللہ علیہ وسلم نے بتایا کہ’’ یہ جبرائیل ِامین علیہ السلام تھے جو ایک اجنبی کی شکل میں تمہیں امورِ دین کی تعلیم دینے آئے تھے ۔‘‘ تیسرا اصول معرفت ِرسول صلی اللہ علیہ وسلم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا نامِ نامی اسم ِگرامی محمد صلی اللہ علیہ وسلم بن عبداللہ بن عبد ا لمطلب بن ہاشم ہے۔[2] بنی ہاشم قبیلۂ قریش سے، اور قریش عرب سے اورعرب حضرت اسماعیل بن ابراہیم خلیل اللہ علیہما و علیٰ نبیّنا افضل ا لصلوٰۃ و السلام کی اولاد سے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جملہ تر یسٹھ برس عمرِ شریف پائی، جن میں سے چالیس برس بعثت و نبوت سے
Flag Counter