Maktaba Wahhabi

50 - 89
ریاکاری کی خطرناکی درج ذیل امور میں ظاہر ہوتی ہے: (۱) ریاکاری مسلمانوں کے لئے مسیح دجال سے بھی زیادہ خطرناک ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ ألا أخبرُكُم بما هوَ أخوفُ علَيكم عندي منَ المسيحِ الدَّجّالِ فقُلنا بلى يا رسولَ اللّٰہِ فقالَ الشِّركُ الخفيُّ أن يقومَ الرَّجلُ فيصلِّي صلاتَهُ لما يرى من نظرِ رجلٍ ‘‘[1] کیا میں تمہیں اس چیز کی خبر نہ دوں جو میرے نزدیک تمہارے لئے مسیح دجال سے بھی زیادہ خوفناک ہے؟ راوی کہتے ہیں کہ ہم نے عرض کیا: ہاں کیوں نہیں،فرمایا: وہ شرک خفی ہے کہ آدمی کھڑا نماز پڑھے تو کسی شخص کو اپنی طرف دیکھتا ہوا دیکھ کر اپنی نماز اور سنوارلے۔
Flag Counter