Maktaba Wahhabi

57 - 89
ظاہر کر دے گااورجو دکھاوے کے لئے عمل کرے گا اللہ اسے رسوا کر دے گا۔ (۶) ریاکاری آخرت کے ثواب سے محروم کردیتی ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: ’’بشر ھــذہ الأمۃ بالسناء ([1]) والـــدین،والرفعـۃ،والتمکین في الأرض،فمن عمل منھم عمل الآخرۃ للدنیا لم یکن لہ في الآخرۃ من نصیب‘‘[2] اس امت کو برتری‘ دین‘ رفعت و بلندی اور زمین میں اقتدار کی بشارت دیدو‘ چنانچہ ان میں سے جس نے آخرت کا کوئی عمل دنیا کے لئے انجام دیا اس کا آخرت میں کوئی حصہ نہ ہوگا۔
Flag Counter