Maktaba Wahhabi

علم الرسم

مؤلف: علامہ الشیخ علی محمد الضباع رحمہ اللہ

ناشر: ادارہ الاصلاح ٹرسٹ پاکستان

سال شائع: 2012

مترجم: حافظ محمد مصطفی راسخ

مقامات پر اثبات الف ہے۔ سِرَٰجًا(الفرقان) دونوں نے مصاحف کا اختلاف نقل کیا ہے۔ جبکہ عمل حذف الف پر ہے۔ بُشْرَایَ(یوسف) دونوں نے ثابت کیا ہے کہ یہ لفظ اکثر مدنی اور عراقی مصاحف میں حذف الف کے ساتھ جبکہ دیگر مصاحف میں اثبات الف کے ساتھ مکتوب ہے۔ لیکن عمل حذف الف پر ہے۔ تَرَ ٰٓ ئَ ا دونوں سے مختار قول پر حذف الف ثابت ہے۔ پہلا قَوَارِیرَاکثر مصاحف میں اثبات الف جبکہ بعض میں حذف الف سے منقول ہے۔ اثبات الف امام دانی رحمۃ اللہ علیہ نے عن أدریس عن بعض الکوفیۃ نقل کیا ہے۔ جبکہ حذف الف غیر بصری یا غیر مکی مصاحف سے ثابت ہے۔ زاء کے بعد حذف الف فَأَزَالَھُمَا ، تَزٰوَرُاور جَزَ ٰٓ ؤُاْ(الأولان فی المائدہ، الکہف، طٰہٰ، الزمر، الشوریٰ، الحشر) دونوں سے بہ حذف الف منقول ہے۔ جَزَ ٰٓ ؤُہُ (یوسف) امام ابوداؤد رحمۃ اللہ علیہ سے بہ حذف الف منقول ہے۔ زَاکِیَۃً دونوں نے ثابت کیا ہے کہ بعض مصاحف میں حذف الف اور بعض میں اثبات الف سے مرسوم ہے اور عمل حذف الف پر ہے۔ سین کے بعد حذفِ الف مَسَٰکِین َجیسے بھی آئے، دونوں سے بہ حذف الف منقول ہے۔ مگر دونوں نے سورۃ المائدہ کے دوسرے لفظ میں مدنی مصاحف کے حوالے سے حذف اور دیگر کے حوالے سے اثبات الف نقل کیا ہے۔ اور دونوں نے ہی دیگر نظائر کو سامنے رکھتے ہوئے
x
صفحہعنوان
5عرض مترجم
7عرضِ مؤلف
11مقدمہ
14ظہور اسلام کے وقت اور اس کے بعد کتابت کی حالت
16قرآن مجید
18کاتبین وحی
20صحف میں جمع قرآن اور اس کا سبب
22مصاحف میں جمع قرآن اور اس کا سبب
24مصاحف عثمانیہ کی کیفیت
25مصاحف عثمانیہ کی تعداد اور بھیجے جانے کی جگہیں
28مصاحف عثمانیہ اور مسلمانوں کی ذمہ داری
30آداب کاتب
41علم الرسم
43مبادیات علم الرسم
46باب الحذف
49فصل حذف الا ٔلف
50(1) جمع مذکر سالم کے الف کا حذف
55(3) ضمیر مرفوع متصل کے الف کا حذف
56(4)تثنیہ کے الف کا حذف
57(5)عجمی اسماء کے الف کا حذف
59جزئیات کے الفات کا حذف
84فصل حذف یاء کا بیان
88فصل حذف واؤ کا بیان
89فصل حذف لام کا بیان
90فصل حذف نون کا بیان
92باب الزیادۃ
92زیادتِ الف کا بیان
95زیادت یاء کا بیان
96زیادت واؤ کا بیان
97باب الھمزۃ
109باب البدل
110الف کے عوض یاء کی کتابت کا بیان
113الف کے عوض واؤ کی کتابت کا بیان
116سین کے عوض صاد کی کتابت کا بیان
116نون کے عوض الف کی کتابت کا بیان
118باب القطع والوصل
Flag Counter