Maktaba Wahhabi

139 - 174
بے حیائی کے لباس کی خطورت ونقصانات کابیان بے حیائی کے یہ لباس کن کن خطورتوں اور نقصانوں کا سبب بنتے ہیں،ملاحظہ کیجئے: (۱) یہ حیاسوزلباس باربار پہننے سے اوران کے عادی بن جانے سے ان کی سنگینی کم ہوتی جاتی ہے، پھربڑھتے بڑھتے یہ معاملہ بڑے ہولناک اور خطرناک نتائج کاسبب بن سکتاہے،بقول شاعر: ألم تر أن العین للقلب رائد فما تألف العینان فالقلب آلف آنکھیں تودل کاسفیرہوتی ہیں،آنکھیں جس کی الفت کی اسیرہوجائیںتو دل تو اس سے بڑھ کر اسیرہوجائےگا۔ گھروں میں لڑکیوں کا چھوٹا،باریک اور تنگ لباس پہنے رکھنا اوربڑوں اور بزرگوںکا انہیں منع کرنے کے بجائے تساہل اورچشم پوشی سے کام لینا،اتنی خطرناک صورت اختیار کرچکا ہے کہ نوبت بایں جارسید کہ لڑکیوں نے اسی لباس میں گھر سے باہر نکلنا شروع کردیا،چنانچہ اختلاط کے مقامات مثلاً: بازار، ہسپتال
Flag Counter