Maktaba Wahhabi

61 - 174
ہوسکتاہے؟یہ توسراسر ایک مختلف رنگ ہے،جبکہ باوقار اورباحیاء عورتوں کا گھر کی چار دیواری میں دیگر عورتوں کے سامنے،کام کاج کرتے ہوئے جسم کے کسی حصہ کاکھل جانا قطعی طور پر دوسرا رنگ ہے۔ میں نہیں سمجھتا کہ ان دونوں حیثیتوں کے مابین جو واضح فرق ہے اس سے کسی کو اختلاف ہو،جوعورت چھوٹے یاباریک ملبوسات،مکمل زینت کے ساتھ اور فیشن کے طور پہ زیب تن کرے اور قصداً اپنا سینہ،کمر،بازو اورپنڈلیاں ظاہرکرےاور دوسری عورتوں کیلئے فیشن کا کھلااشتہار بنتی پھرےاور دیکھنے والوں کو برانگیختہ ٔ شہوت کرے ،وہ اس گھریلوعورت سے قطعامختلف ہے ،جس کی کام کاج کرتے ہوئے اضطراراً ناکہ اختیاراً ،پنڈلیاں ظاہرہوجائیں۔ پہلی عورت فیشن زدہ ہے اور ہرلحاظ سے قابلِ ملامت ہے،جبکہ دوسری عورت بربناءِ حاجت معذورہے۔ علماء پر ایک غلط بہتان جوشخص شریعت کے اصول ومقاصد کی سمجھ رکھتا ہے اور دینِ اسلام کے محاسن کاذوق رکھتا ہے،اوربطورِ خاص شریعت کے قاعدہ(درءالمفاسد و جلب المصالح)یعنی:ہر معاملہ میں مفاسد کودورکرنااور مصالح کوحاصل کرنا، سے کماحقہ آگاہی رکھتاہے،اس سے یہ بات مخفی نہیں رہ سکتی کہ نوجوان لڑکیوں
Flag Counter