Maktaba Wahhabi

85 - 174
کی علامت لگائی ہے۔[1] وجہِ استدلال اس حدیث سے عورت کا،دوسری عورت کی موجودگی میں اپنے آپ کو ڈھانپے رکھنے کا وجوب ظاہرہورہاہے،لہذا اس کیلئے جائز نہیں کہ وہ یہ سوچ کر کہ میں کسی عورت کے پاس ہوں،جسم ڈھانپنے کے تعلق سے کسی غفلت یاکوتاہی کاارتکاب کرے۔ یہ حدیث اس بات پربھی دال ہے کہ عورت کا،دوسری عورت کی موجودگی میں اس قدر اپنے آپ کو ڈھانپنا ضروری ہے،جس قدر گھر کے اندر موجود تمام افراد کی موجودگی میں اپنے آپ کوڈھانپتی ہے؛کیونکہ عورت کیلئے اپنے محرم مرد کے سامنے،محض اس حجت کی بناء پر کہ عورت کی شرمگاہ تو ناف سے لیکر گھٹنے تک ہے، برہنہ ہونا جائز نہیں ہے۔ ساتویں دلیل عن ابن عمررضی اللّٰه عنھما قال:قال رسول اللّٰه صلی اللّٰه علیہ وسلم :(من جر ثوبہ خیلاء لم ینظر اللّٰه إلیہ یوم القیامۃ) فقالت ام سلمۃ:فکیف یصنع النساء بذیولھن؟ فقال :(یرخین شبرا) فقالت : إذاً تنکشف
Flag Counter