Maktaba Wahhabi

54 - 174
ترجمہ:اے بنی آدم (دیکھنا کہیں) شیطان تمہیں بہکا نہ دے جس طرح تمہارے ماں باپ کو (بہکا کر) بہشت سے نکلوا دیا اور ان سے ان کے کپڑے اتروا دیئے تاکہ ان کے ستر ان کو کھول کر دکھا دے۔ وہ اور اس کے بھائی تم کو ایسی جگہ سے دیکھتے رہتے ہیں جہاں سے تم ان کو نہیں دیکھ سکتے ہم نے شیطانوں کو انہیں لوگوں کا رفیق کار بنایا ہے جو ایمان نہیں رکھتے ۔ مرحلہ وارشیطانی سازشیں ہمارے اس آخری زمانے میں عورتوںمیں ایسے ایسے لباس رواج پاچکے ہیں،جن سے پاکیزہ نفوس نفرت اور ناگواری محسوس کرتے ہیں،حریص قسم کے شکاریوں نے ان کے ڈیزائن تراشےاور فیشن کے نام سے ایسے ملبوسات تیار کردیئے جن کا پہنناہی عورت کو داغ دارکردیتاہے،بلکہ اس کےخاندان تک کو قابلِ مذمت بنادیتاہے۔ یہ درحقیقت شیطان کافتنہ ہے،جس نے ان کے دلوں میں یہ خیال ڈالا:کیا تمہاری تمدن وترقی والے لباس کی طرف راہنمائی کروں؟ چنانچہ خواتین اس کی ان پرفریب ملمع سازیوں سے دھوکا کھاگئیں اور شیطان پہلے قدم کے طور پر انہیں فحاشی اورعریانی کی تباہ کاریوں کی طرف دھکیلنے میں کامیاب ہوگیا،اللہ کے دشمن نے اپنے سوچے سمجھے انتہائی پلید منصوبے کو عملی
Flag Counter