Maktaba Wahhabi

95 - 174
عورتیں جنت میں داخل نہ ہوسکیں گی، نہ ہی اس کی خوشبو پاسکیں گی، حالانکہ جنت کی خوشبو بہت دور سے محسوس ہوگی۔ امام ہیتمی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:ابن حبان اپنی صحیح میں اور حاکم اپنی مستدرک میں یہ حدیث لائےہیں،اور اسے شرطِ مسلم پرصحیح قرار دیتے ہیں: یکون فی آخر أمتی رجال یرکبون علی سروج کأشباہ الرحال ینزلون علی أبواب المساجد، نساؤھم کاسیات عاریات علی رءوسھن کأسنمۃ البخت العجاف، العنوھن فإنھن ملعونات . یعنی:میری امت کے آخری دور میں ایسے لوگ پیداہوں گے جو گھوڑوں کی زینوں پر جوکہ اونٹوں کے کچاووں کی مانند ہوں گی پر سوار ہواکریں گے،مسجدوں کے دروازوں پر اتریں گے، ان کی عورتیں لباس پہنی ہوئی ہونے کے باوجود برہنہ ہوں گی،ان کے سر لاغر اوٹنیوں کی کوہانوں کے مانند ہوں گے،ایسی عورتوں کو دیکھ کر ان پر لعنت برسایاکرناکیونکہ وہ لعنت ہی کی مستحق ہیں۔[1] عن المسور بن مخرمۃ رضی اللّٰه عنہ قال :قال رسول اللّٰه صلی اللّٰه علیہ وسلم : (لاتمشوا عراۃ)[2]
Flag Counter