Maktaba Wahhabi

17 - 47
[51] کچھ نگل لینا،اگرچہ وہ چیز غذا کے طور پر استعمال ہونے والی نہ ہو۔(المغنی) [52] سحری و افطاری میں غلطی،یعنی قبل از وقت روزہ افطار کر لینا یا بعد از انتہاء سحری دیر تک کھاتے پیتے رہنا،اس پر احتیاطاً اس دن کی قضاء ہے۔ (بخاری،المغنی،فقہ السنہ) [53] جان بوجھ کر کسی طرح مادۂ منویہ خارج کرلینا۔(اس پر قضاء واجب ہے)البتہ محض نظر یا سوچ سے ایسا ہو جائے،سوتے میں بدخوابی ہو جائے،یا مذی خارج ہو جائے،تو اس سے روزہ نہیں ٹوٹتا ہے۔(فقہ السنہ) اصحابِ رخصت ِقضاء: [54] بیمار،جسے روزہ رکھنے سے بیماری بڑھنے،شفاء متاخّر ہو نے،یا اس کے مرنے کا ڈرہو۔(سورۃالبقرہ:۱۸۵ و فقہ السنہ و احکام القرآن جصّاص) [55] دائم المرض آدمی ہر روزہ کے بدلے فدیہ دیتا جائے،اس پر قضاء بھی واجب نہیں۔(الفقہ علی المذاھب الاربعہ) [56] عمر رسیدہ مرد یا عورت جسکے لئے روزہ رکھنا ممکن نہ ہو۔وہ صرف فدیہ دے دیں۔اور اگر وہ فقیر بھی ہوں،تو ان پر فدیہ و قضاء کچھ بھی نہیں۔(صحیح بخاری،الفقہ علی المذاھب الاربعہ،تفسیرابن کثیر،ارواء الغلیل،فتاویٰ علماء حدیث) [57] حمل یا چھوٹے بچے کو دودھ پلانے والی عورت کو بھی قضاء کرنے کی اجازت ہے۔البتہ ہر روزے کے ساتھ ہی فدیہ بھی دے دے۔(بخاری،سنن ِاربعہ،فتاویٰ علماء حدیث) [58] حیض ونفاس والی عورتیں،یہ بعد میںاتنے روزے قضاء کرلیں۔(بخاری و مسلم) [59] مسافر،(سورۃ البقرہ:۱۸۵)جس سفرمیں نماز قصر کی جاسکتی ہے،اسی میں روزہ بھی قضاء
Flag Counter