Maktaba Wahhabi

53 - 120
مسئلہ نمبر 9:رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت اور اتباع ،کامیابی کی ضمانت ہے۔ ﴿وَ مَنْ یُّطِعِ اللّٰہَ وَ رَسُوْلَہٗ وَیَخْشَ اللّٰہَ وَیَتَّقْہِ فَاُوْلٰئِکَ ہُمُ الْفَائِزُوْنَ ،﴾(52:24) ’’جو لوگ اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کریں اللہ سے ڈریں اور اس کی نافرمانی سے بچیں ، وہی کامیاب ہیں۔‘‘(سورہ نور، آیت نمبر 52) ﴿اِنَّمَا کَانَ قَوْلَ الْمُؤْمِنِیْنَ اِذَا دُعُوْا اِلَی اللّٰہِ وَ رَسُوْلِہٖ لِیَحْکُمَ بَیْنَہُمْ اَنْ یَّقُوْلُوْا سَمِعْنَا وَاَطَعْنَا وَ اُوْلٰئِکَ ہُمُ الْمُفْلِحُوْنَ ،﴾(51:24) ’’ایمان لانے والوں کا کام تو یہ ہے کہ جب وہ اللہ اور اس کے رسول کی طرف بلائے جائیں تاکہ رسول ان کے معاملات کا فیصلہ کرے تو وہ کہہ دیں ہم نے بات سن لی اور اطاعت اختیار کی ، ایسے لوگ ہی کامیاب ہونے والے ہیں۔‘‘(سورہ نور ، آیت نمبر 51) ﴿وَ مَنْ یُّطِعِ اللّّٰہَ وَ رَسُوْلَہٗ فَقَدْ فَازَ فَوْزًا عَظِیْمًا ،﴾(71:33) ’’جس نے اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کی اس نے بڑی کامیابی حاصل کی۔‘‘(سورہ احزاب ، آیت نمبر 71) ﴿وَ مَنْ یُّطِعِ اللّٰہَ وَ رَسُوْلَہٗ یُدْخِلْہُ جَنّٰتٍ تَّجْرِیْ مِنْ تَحْتِہَا الْاَنْہٰرُ خٰلِدِیْنَ فِیْہَا وَ ذٰلِکَ الْفَوْزُ الْعَظِیْمُ ،﴾(13:4) ’’جو شخص اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرے گا اللہ اسے ایسے باغوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی جہاں وہ ہمیشہ رہے گا اور یہی سب سے بڑی کامیابی ہے۔‘‘(سورہ نساء ، آیت نمبر 13) مسئلہ نمبر 10:اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کے مطابق کئے گئے اعمال کا بھرپور اجرو ثواب ملے گا۔ ﴿وَ اِنْ تُطِیْعُوا اللّّٰہَ وَ رَسُوْلَہٗ لاَ یَلِتْکُمْ مِّنْ اَعْمَالِکُمْ شَیْئًا اِنَّ اللّّٰہَ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ،﴾(14:49) ’’اگر تم لوگ اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرو گے تو تمہارے اعمال کے اجر و ثواب میں کوئی کمی
Flag Counter