Maktaba Wahhabi

88 - 120
’’اے لوگو، جو ایمان لائے ہو!جب نماز کے لئے اٹھو تو اپنے ہاتھ کہنیوں تک دھولو ، سروں پر مسح کر لو او رپاؤں کو ٹخنوں تک دھو لیا کرو۔‘‘(سورہ مائدہ، آیت نمبر6) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا حکم: عَنْ حُمْرَانَ اَنَّ عُثْمَانَ رضی اللّٰہ عنہ دَعَا بِوَضُوْئٍ فَأَفْرَغَ عَلٰی یَدَیْہِ مِنْ اِنَائِہٖ فَغَسَلَہَا ثَلاَثَ مَرَّاتٍ ثُمَّ اَدْخَلَ بِیَمِیْنِہٖ فِی الْاِنَائِ ثُمَّ تَمَضْمَضَ وَاسْتَنْشَقَ وَاسْتَنْثَرَ ثُمَّ غَسَلَ وَجْہَہٗ ثَلاَثًا وَ یَدَیْہِ اِلَی الْمَرْفَقَیْنِ ثَلاَثًا ثُمَّ مَسَحَ بِرَأْسِہٖ ثُمَّ غَسَلَ کُلَّ رِجْلٍ ثَلاَثًا ثُمَّ قَالَ رَأَیْتُ النَّبِیَّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم یَتَوَضَّأُ نَحْوَ وُضُوْئِیْ ہٰذَا ۔ مُتَّفَقٌ عَلَیْہِ [1] حضرت حمران رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے وضو کے لئے پانی منگوایا اور برتن سے دونوں ہاتھوں پر پانی ڈالا او ردونوں ہاتھوں کو تین بار دھویا پھر اپنا ہاتھ برتن میں ڈالا ، کلی کی، ناک صاف کی اور اس میں پانی ڈالا ، پھر اپنا چہرہ تین مرتبہ دھویا اور کہنیوں تک بازو تین مرتبہ دھوئے پھر سر کا مسح کیا پھر تین مرتبہ دونوں پاؤں دھوئے پھر فرمایا ’’میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اسی طرح وضو کرتے دیکھا ہے۔‘‘ اسے بخاری اور مسلم نے روایت کیا ہے۔ ٭٭٭
Flag Counter