Maktaba Wahhabi

121 - 175
حضرت سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’اللہ تعالیٰ کی راہ میں ایک دن کا پہرہ دینا ، دنیا اورا س میں جو کچھ ہے اس سب سے بہتر ہے، اللہ کی راہ میں کسی آدمی کا صبح یا شام کے وقت چلنا دنیا اوراس میں جو کچھ ہے اس سے بہتر ہے ، نیز تم میں سے کسی جنتی کی جنت میں لاٹھی رکھنے والی جگہ دنیا اوراس میں جو کچھ ہے اس سب سے بہتر ہے۔‘‘ اسے ترمذی نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 109 اللہ کی راہ میں ایک دن کے لئے پہرہ دینے کا ثواب گھروں میں پہرہ دینے سے ہزار درجہ افضل ہے۔ عَنْ عُثْمَانَ عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم یَقُوْلُ ((رِبَاطُ یَوْمٍ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰہِ خَیْرٌ مِنْ اَلْفِ یَوْمٍ فِیْمَا سِوَاہُ مِنَ الْمَنَازِلِ)) رَوَاہُ التِّرْمِذِیُّ[1] (حسن) حضرت عثمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’اللہ کی راہ میں ایک دن کے لئے پہرہ دینا گھروں میں ہزار دن پہرہ دینے سے زیادہ افضل ہے۔‘‘ اسے ترمذی نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 110 اللہ کی راہ میں ایک رات کا پہرہ دینا ہزار راتوں کی عبادت سے افضل ہے۔ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ قَالَ : سَمِعْتُہٗ مِنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم یَقُوْلُ ((حَرَسُ لَیْلَۃٍ فِیْ سَیِبْلِ اللّٰہِ تَعَالیٰ اَفْضَلُ مِنْ اَلْفِ لَیْلَۃٍ یُقَامُ لَیْلُہَا وَ یُصَامُ نَہَارُہَا )) رَوَاہُ اَحْمَدُ[2] حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے ’’اللہ کی راہ میں ایک رات کا پہرہ دینا ایسی ہزار راتوں سے افضل ہے، جن کی راتوں میں قیام کیاجائے اور جن کے دنوں میں روزے رکھے جائیں۔ اسے احمد نے روایت کیا ہے۔
Flag Counter