Maktaba Wahhabi

144 - 175
اِلاَّ یَوْمَئِذٍ۔ رَوَاہُ اَبُوْدَاؤٗدَ[1] (صحیح) حضرت اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں حرقات قبیلے کی طرف ایک چھوٹے لشکر کی شکل میں بھیجا انہیں اطلاع ہوگئی اور وہ بھاگ گئے ۔ ان میں سے ایک آدمی ہمارے ہاتھ لگ گیا ، جب ہم نے اسے مارا پیٹا تو اس نے لا الہ الا اللہ کہہ دیا ۔ ہم اسے مارتے رہے حتی کہ ہم نے اسے قتل کر ڈالا۔ (واپس آکر ) میں نے بنی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس واقعہ کا ذکر کیا ، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ’’قیامت کے روز لا الہ الا اللہ کے مقابلہ میں تیری کون مدد کرے گا؟‘‘ میں نے عرض کیا’’یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم !اس نے ہتھیار کے ڈر سے کلمہ پڑھا تھا۔‘‘ آپ نے ارشاد فرمایا ’’کیا تو نے اس کا دل چیر کر دیکھ لیا تھا کہ تجھے معلوم ہوگیا کہ اس نے و اقعی ہتھیار کے ڈر سے ہی کلمہ پڑھا؟ قیامت کے روز لا الہ الا اللہ کے مقابلہ میں کون تیری مدد کرے گا؟‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ الفاظ مسلسل دہراتے رہے حتی کہ میں نے خواہش کی کا ش! میں (یہ گناہ کرنے کے بعد) آج کے روز اسلام لایا ہوتا۔‘‘ اسے ابوداؤد نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 163 قتال میں حصہ نہ لینے والے ملازموں اور مزدوروں کو قتل کرنا منع ہے۔ عَنْ رِبَاحِ بْنِ رَبِیْعٍ قَالَ : کُنَّا مَعَ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم فِیْ غَزْوَۃٍ فَرَأَی النَّاسَ مُجْتَمِعِیْنَ عَلٰی شَیْئٍ فَبَعَثَ رَجُلاً فَقَالَ ((انْظُرْ عَلَی مَاجْتَمَعَ ہٰؤُلاَئِ )) فَجَائَ فَقَالَ عَلَی مْرَأَۃٍ قَتِیْلٍ فَقَالَ ((مَا کَانَتْ ہٰذِہٖ لِتُقَاتِلَ )) قَالَ وَ عَلَی الْمُقَدَّمَۃِ خَالِدُبْنُ الْوَلِیْدِ فَبَعَثَ رَجُلاً فَقَالَ ((قُلْ لِخَالِدٍ لاَ یَقْتُلَنَّ اِمْرَأَۃً وَ لاَ عَسِیْفًا )) رَوَاہُ اَبُوْدَاؤٗدَ[2] (صحیح) حضرت رباح بن ربیع رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک جنگ میں ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک جگہ لوگوں کا مجمع دیکھا تو ایک آدمی کو بھیجا کہ دیکھے لوگ کس چیز پر جمع ہیں۔ آدمی نے واپس آکر بتایا کہ لوگ ایک مقتول عورت (کی لاش) پر جمع ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ’’یہ عورت تو قتال نہیں کررہی تھی۔‘‘ (پھر کیوں قتل کی گئی) لوگوں نے کہا ’’فوج کے اگلے حصہ میں خالد بن ولید (کمان کررہے )ہیں۔‘‘ چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی کو بھیجا اور فرمایا ’’خالد رضی اللہ عنہ سے کہو کسی عورت کو قتل نہ کرو اور کسی مزدور کو قتل نہ کرو۔‘‘ اسے ابوداؤد نے روایت کیا ہے۔
Flag Counter