Maktaba Wahhabi

145 - 175
مسئلہ 164 دشمن کے مقتولین کے ناک ، کان ، ہاتھ اور پاؤں وغیرہ کاٹنا منع ہے۔ عَنِ الْہَیَّاجِ بْنِ عِمْرَانَ اَنَّ عِمْرَانَ اَبَقَ لَہٗ غُلاَمٌ فَجَعَلَ الِلّٰہِ عَلَیْہِ لَئِنْ قَدَرَ عَلَیْہِ لَیَقْطَعَنَّ یَدَہُ فَأَرْسَلَنِیْ لِأَسْأَلَ لَہٗ فَأَتَیْتُ سَمُرَۃَ بْنَ جُنْدُبٍ فَسَأَلْتُہٗ فَقَالَ کَانَ نَبِیُّ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم یَحُثُّنَا عَلیَ الصَّدَقَۃِ وَ یَنْہَانَا عَنِ الْمُثْلَۃِ فَأَتَیْتُ عِمْرَانَ بْنِ حُصَیْنٍ فَسَأَلْتُہٗ فَقَالَ کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم یَحُثُّنَا عَلَی الصَّدَقَۃِ وَ یَنْہَانَا عَنِ الْمُثْلَۃِ ۔ رَوَاہُ اَبُوْدَاؤٗدَ[1] (صحیح) حضرت ہیاج بن عمران رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت عمران رضی اللہ عنہ کا غلام بھاگ گیا تو انہوں نے اللہ کے نام کی یہ نذرمانی کہ اگر میں نے غلام کو پکڑ لیا تو اس کے ہاتھ کاٹ ڈالوں گا ۔ پھر حضرت عمران رضی اللہ عنہ نے مجھے حضرت سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ کے پاس مسئلہ دریافت کرنے کے لئے بھیجا تو انہوں نے بتایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں صدقہ دینے کی ترغیب دلا یا کرتے تھے اور مثلہ (مردہ کے اعضاء کاٹنے) سے منع فرمایا کرتے تھے۔ پھر میں نے حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہ کے پاس (یہی مسئلہ دریافت کرنے کے لئے ) حاضر ہوا ۔ میں نے ان سے پوچھا ، تو انہوں نے کہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں صدقہ دینے کی ترغیب دلایا کرتے اور مثلہ کرنے سے منع فرمایا کرتے تھے۔‘‘ اسے ابوداؤد نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 165 دشمن کو اذیت دے کر مارنا منع ہے۔ عَنْ اَبِیْ اَیُّوْبِ الْاَنْصَارِیِ ّ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم یَنْہٰی عَنْ قَتْلِ الصَّبْرِ۔ رَوَاہُ اَبُوْدَاؤٗدَ[2] (صحیح) حضرت ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو باندھ کر نشانہ بازی کرکے قتل کرنے سے منع فرماتے ہوئے سنا ہے۔ اسے ابوداؤد نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 166 زیر دست دشمن کو آگ میں جلانا منع ہے۔ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللّٰہُ عنہما اَنَّ النَّبِیَّ صلي اللّٰه عليه وسلم قَالَ ((لاَ تُعَذَّبُوْا بِعَذَابِ اللّٰہِ )) رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ[3] حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’اللہ کے عذاب (یعنی
Flag Counter