Maktaba Wahhabi

165 - 175
حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب بھی میرے گھر سے نکلتے تو آسمان کی طرف نگاہ اٹھا کر فرماتے ’’یا اللہ! میں تیری پناہ مانگتا ہوں اس بات سے کہ میں گمراہی اختیار کروں یا کوئی مجھے گمراہ کرے ، میں پھسلوں یا کسی کوپھسلاؤں ، میں کسی پر ظلم کروں یا کوئی مجھ پر ظلم کرے ، میں کسی کے ساتھ نادانی سے پیش آؤں یا کوئی میرے ساتھ نادانی سے پیش آئے۔‘‘ اسے ابوداؤد نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 211 ہر قسم کے نقصان سے محفوظ رہنے کے لئے کسی نئی جگہ پڑاؤ ڈالنے سے پہلے درج ذیل دعا مانگنی چاہئے۔ عَنْ خَوْلَۃَ بِنْتِ حَکِیْمٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا قَالَتْ : سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم یَقُوْلُ مَنْ نَزَلَ مَنْزِلاً ثُمَّ قَالَ ((اَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ )) لَمْ یَضُرَّہٗ شَیْئٌ حَتّٰی یَرْتَحِلَ مِنْ مَنْزِلِہٖ ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ[1] حضرت خولہ بنت حکیم رضی اللہ عنہا کہتی ہیں میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ارشاد فرماتے سنا ہے ’’جو شخص کسی جگہ ٹھہرے اور یہ دعا پڑھے : میں اللہ تعالیٰ کے تمام کلمات کے ذریعے ساری مخلوق کے شر سے اللہ کی پناہ مانگتا ہوں ۔ تو اسے اس جگہ سے روانہ ہونے تک کوئی چیز نقصان نہیں پہنچائے گی۔‘‘ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 212 سواری پر سوار ہوتے وقت درج ذیل دعا مانگنی چاہئے۔ مسئلہ 213 کسی مہم سے واپسی پر آئِبُوْنَ ، تَائِبُوْنَ ، عَابِدُوْنَ ، لِرَبِّنَا حَامِدُوْنَ کہنا چاہئے۔ مسئلہ 214 بلندی پر چڑھتے ہوئے اللہ اکبر اور اترتے وقت سبحان اللہ کہنا مسنون ہے۔ عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِیَ اللّٰہُ عنہما اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم کَانَ اِذَا اسْتَوٰی عَلٰی بِعِیْرِہٖ خَارِجًا اِلٰی سَفَرٍ کَبَّرَ ثَلاَ ثًا ثُمَّ قَالَ ((سُبْحَانَ الَّذِیْ سَخَّرَلَنَا ہٰذَا وَ مَا کُنَّا لَہٗ مُقْرَنِیْنَ وَ اِنَّا اِلٰی رَبِّنَا لَمُنْقَلِبُوْنَ ، اَللّٰہُمَّ اِنِّیْ اَسْأَلُکَ فِیْ سَفَرِنَا ہٰذَا الْبِرَّ وَالتَّقْوٰی وَ مِنَ الْعَمَلِ مَا
Flag Counter