Maktaba Wahhabi

166 - 175
تَرْضٰی اَللّٰہُمَّ ہَوِّنْ عَلَیْنَا سَفَرَنَا ہٰذَا اَللّٰہُمَّ اَطْوِلَنَا الْبُعْدَ اَللّٰہُمَّ اَنْتَ الصَّاحِبُ فِی السَّفَرِ وَ الْخَلِیْفَۃُ فِی الْاَہْلِ وَالْمَالِ )) وَ اِذَا رَجَعَ قَالَہُنَّ وَ زَادَ فِیْہِ ((آئِبُوْنَ تَائِبُوْنَ عَابِدُوْنَ لِرَبِّنَا حَامِدُوْنَ )) وَ کَانَ النَّبِیُّ صلي اللّٰه عليه وسلم وَ جُیُوْشَہٗ اِذَا عَلَوُا الثَّنَایَا کَبَّرُوْا وَ اِذَا ہَبَطُوْا سَبَّحُوْا ۔ رَوَاہُ اَبُوْدَاؤٗدَ[1] (صحیح) حضرت عبدللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب سفر پر روانہ ہونے کے لئے اپنے اونٹ پر سوار ہوتے تو تین دفعہ ’’اللہ اکبر‘‘ فرماتے ، پھر فرماتے ’’پاک ہے وہ ذات جس نے اس سواری کو ہمارے لئے مسخر کیا ہم اسے قابو میں لانے والے نہیں تھے اور ہم اپنے رب کی طرف ہی لوٹنے والے ہیں۔‘‘(سورہ زخرف ، آیت نمبر14-13) اے اللہ ! میں اس سفر میں تجھ سے نیکی اور تقویٰ اور ایسے عمل کی توفیق طلب کرتاہوں جس سے تو راضی ہو، اے اللہ! ہمارے لئے یہ سفر آسان فرما، اس کی طوالت کم کردے، اے اللہ دوران سفر تو ہی ہمارا ساتھی ہے اور میرے پیچھے اہل و عیال اور مال و منال میں تو ہی محافظ ہے۔‘‘ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سفر سے واپس لوٹتے تب بھی یہ کلمات ادا فرماتے اور ساتھ ان الفاظ کا اضافہ فرماتے ’’ہم واپس آنے والے ، توبہ کرنے والے، عبادت کرنے والے اور اپنے رب کی حمد وثنا کرنے والے ہیں۔‘‘ نیز نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے لشکر والے جب بلندی پر چڑھتے تو ’’اللہ اکبر‘‘ کہتے ، جب نیچے اترتے تو ’’سبحان اللہ‘‘ کہتے۔‘‘ اسے ابوداؤد نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 215 جہاد کے لئے جمعرات کا سفر کرنا مستحب ہے۔ عَنْ کَعْبِ بْنِ مَالِکٍ رضی اللّٰه عنہ قَالَ : اَنَّ النَّبِیَّ صلي اللّٰه عليه وسلم خَرَجَ یَوْمَ الْخَمِیْسِ فِیْ غَزْوَۃِ تَبُوْکَ وَ کاَنَ یُحِبُّ اَنْ یَخْرُجَ یَوْمَ الْخَمِیْسِ ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ[2] حضرت کعب بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم غزوہ تبوک کے لئے جمعرات کے روز نکلتے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سفر کے لئے جمعرات کے روز نکلنا ہی پسند فرمایا کرتے تھے۔ اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 216 سفر کا آغاز صبح کے وقت کرنا مستحب ہے۔ عَنْ صَخْرِ الْغَامِدِیِّ رضی اللّٰه عنہ عَنِ النَّبِیِّ صلي اللّٰه عليه وسلم قَالَ ((اَللّٰہُمَّ
Flag Counter