Maktaba Wahhabi

167 - 175
بَارِکْ لِاُمَّتِیْ فِیْ بُکُوْرِہَا )) وَ کَانَ اِذَا بَعَثَ سَرِیَّۃً اَوْ جَیْشًا بَعَثَہُمْ مِنْ اَوَّلِ النَّہَارِ ۔ رَوَاہُ اَبُوْدَاؤٗدَ [1] (صحیح) حضرت ضخر غامدی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’اے اللہ! میری امت کو صبح گاہی میں برکت عطافرما ۔‘‘ چنانچہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کوئی لشکر یا فوجی مہم روانہ فرماتے تو دن کے پہلے حصہ میں روانہ فرماتے۔ اسے ابوداؤد نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 217 مجاہدین کی نقل و حرکت کے لئے اچھا وقت رات کا پہلا پہر ہے۔ عَنْ اَنَسٍ قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم ((عَلَیْکُمْ بِالدُّلْجَۃِ فَاِنَّ الْاَرْضَ تُطْوَی بِاللَّیْلِ )) رَوَاہُ اَبُوْدَاؤٗدَ[2] (صحیح) حضرت انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’تم لوگ رات کے پہلے پہر سفر کیا کرو ، اس وقت سفر جلدی طے ہوتا ہے۔‘‘ اسے ابوداؤد نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 218 دوران سفر پیش آنے والی ممکنہ مشکلات سے محفوظ رہنے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ضروری ہے۔ عَنْ اَبِیُ ہُرَیْرَۃَ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم قَالَ ((اِذَا سَافَرْتُمْ فِی الْخِصْبِ فَأَعْطُوا الْاِبِلَ حَقَّہَا وَ اِذَا سَافَرتُمْ فِی الْجَدْبِ فَأَسْرِعُوا السَّیْرَ فَاِذَا اَرَدْتُمُ التَّعْرِیْسَ فَتَنَکَّبُوْا عَنِ الطَّرِیْقِ)) رَوَاہُ اَبُوْدَاؤٗدَ [3] (صحیح) حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ’’جب خوشحالی میں سفر کرو تو اونٹوں کو ان کا حق ادا کرو (یعنی انہیں خوب چارہ اور پانی دو) قحط سالی میں سفر کرو تو (منزل پر) جلدی پہنچنے کی کوشش کرو (تاکہ راستہ میں اونٹوں کو چارہ پانی نہ ملنے سے پریشانی نہ اٹھانی پڑے) جب رات کو پڑاؤ کرنا ہو تو راستے سے ہٹ کر پڑاؤ کرو (تاکہ موذی جانوروں سے محفوظ رہو۔)‘‘ اسے ابوداؤد نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 219 تین یا تین سے زیادہ آدمی سفر کریں تو اپنے میں سے کسی ایک کو
Flag Counter