Maktaba Wahhabi

86 - 175
کی اجازت طلب کی ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے دریافت فرمایا ’’کیا تیرے والدین زندہ ہیں؟‘‘ اس نے عرض کیا ’’ہاں یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم !‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’جا اور (ان کی خدمت کا) جہاد کر۔‘‘ اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔ عَنْ جَاہِمَۃَ اَنَّہٗ جَائَ اِلَی النَّبِیِّ صلي اللّٰه عليه وسلم فَقَالَ یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم ! اَرَدْتُ اَنْ اَغْزُوَ وَ قَدْ جِئْتُ أَسْتَشِیْرُکَ فَقَالَ ((ہَلْ لَکَ مِنْ اُمٍّ ؟)) قَالَ : نَعَمْ ، قَالَ ((فْالْزِمْہَا فَاِنَّ الْجَنَّۃَ تَحْتَ رِجْلَیْہَا )) رَوَاہُ النِّسَائِیُّ[1] (صحیح) حضرت جاہمہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا ’’یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! میں نے جہاد کا ارادہ کیا ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے مشورہ لینے کے لئے حاضر ہوا ہوں۔‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ’’کیا تیری والدہ زندہ ہے؟‘‘ اس نے عرض کیا ’’ہاں !‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ’’پھر اس کی خدمت کر ، جنت اس کے قدموں کے نیچے ہے۔‘‘ اسے نسائی نے روایت کیا ہے۔ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عَمْرٍورَضِیَ اللّٰہُ عنہما قَالَ اَتٰی رَجُلٌ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم فَقَالَ یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم اِنِّیْ جِئْتُ اُرِیْدُ الْجِہَادَ مَعَکَ اَبْتَغِیْ وَجْہَ اللّٰہِ وَالدَّارَ الْاِٰخَرَۃَ وَ لَقَدْ اَتَیْتُ وَ اَنَّ وَالِدَیَّ لَیَبْکِیَانِ ، قَالَ ((فَارْجِعْ اِلَیْہِمَا فَاضْحَکَہُمَا کَمَا اَبْکَیْتَہُمَا )) رَوَاہُ ابْنُ مَاجَۃَ [2] (صحیح) حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں ایک آدمی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا ’’یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم !میں آپ کے ساتھ جہادکرنے کی نیت سے حاضر ہوا ہوں ۔ اللہ کی رضا جوئی کے لئے اور آخرت میں گھر بنانے کے لئے اورہاں میرے آنے پر میرے والدین رو رہے تھے۔‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ’’اپنے والدین کے پاس جا اور جس طرح انہیں رلایا ہے اسی طرح انہیں ہنسا ۔‘‘ اسے ابن ماجہ نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 41 بیماری یا بعض دوسرے شرعی عذر بھی فرضیت جہاد (فرض کفایہ اور فرض عین) کو ساقط کردیتے ہیں۔ عَنْ اَنَسٍ رضی اللّٰه عنہ اَنَّ النَّبِیَّ صلی اللّٰه علیہ وسلم کَانَ فِیْ غَزَاۃٍ فَقَالَ ((اِنَّ اَقْوَامًا
Flag Counter