Maktaba Wahhabi

24 - 38
پرویز صاحب! ہم آپ کی خدمت میں آپ کی کتاب " جوئے نور" سے ان آیات کا ترجمہ پیش کرنا کافی سمجھتے ہیں: "اور دیکھو، ہم نے ایک بہت بڑی قربانی کے عوض اسماعیل کو ذبح ہونے سے بچا لیا اور ہم نے بعد کو آنے والی نسلوں کے لئے اس واقعہ کی یاد کو باقی رکھا۔" (صفحہ نمبر: 156) جناب من! یہی وہ نکتہ ہے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے قربانی کی حقیقت دریافت کرنے پر بیان فرمایا۔ پوچھنے والوں نے پوچھا! "ماھذہ الاضاحی یا رسول اللّٰه " تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ : "سنة ابیکم ابراھیم" یہ تمہارے جد اعلیٰ حضرت ابراہیم کی سنت (یادگار) ہے۔ ہم حیران ہیں کہ جو شخص قرآن مجید کے ایک ہی مقام کے ترجمہ میں اس قدر غلطیاں اور اس کی تشریح میں اس قدر ہیرا پھیری کرتا ہے، اس کے عقیدت مند آخر کس بنا پر اسے دور حاضر کا عظیم انسان اور قرآنی علوم و معارف کا بہترین ترجمان کہتے ہیں۔ ائمہ تفسیر قرآن کا مفہوم متعین کرنے میں قرآنی تصریحات، فرامین نبوی ، آثار صحابہ اور لغات عرب سے استمداد کرتے ہیں۔ لیکن پرویز صاحب مفسرین سلف سے ناراض
Flag Counter