Maktaba Wahhabi

32 - 38
نگاہوں سے اوجھل کر دینا ممکن نہ تھا۔ ملوکیت کی ابلیسانہ دسیسہ کاریوں نے اس کے لئے تلبیس کا دام ہمرنگ زمین وضع کیا۔ اسلام کے خارجی مظاہر کو بالکل اسی طرح رہنے دیا لیکن ان میں سے روح پوری طرح کھینچ لی۔ اسی غرض کے لئے اسے پیشوائیت سے سمجھوتہ کرنا پڑا۔" (مجموعہ مضامین صفحہ نمبر: 66-67) پرویزی تشخیص اس کے بعد پرویز صاحب فرماتے ہیں کہ : "پیشوائیت نے ملوکیت کے استحکام کے لئے دین و دنیا کی تفریق کا مسئلہ ایجاد کیا۔ پھر یہ اصول وضع کیا کہ مذہب عقل سے بے نیاز ہے۔ پھر ان غلط نظریات کو مدلل کرنے کے لئے کہا کہ لازمی نتائج پرویز صاحب کے ان خیالات کو صحیح باور کر لینے سے ہمیں آج اسلامی تاریخ، حدیث کے دفاتر، تفاسیر کے خزائن، فقہ کے ذخائر اور اسلامی تہذیب و ثقافت کے تمام سرمایہ سے فی الفور دستبردار ہونا پڑے گا اور تسلیم کرنا ہوگا کہ ہمارے تمام اسلاف جھوٹے، اپنے پیغمبر کے نام پر جھوٹ گھڑنے والے اور شاہی درباروں کے حاشیہ نشین تھے اور انہیں بادشاہوں کو خوش کرنے کے لئے اللہ اور اس کے رسول پر جھوٹ بولنے میں کوئی عار نہ تھی۔ نعوذباللّٰه من ھذہ الھفوات
Flag Counter