Maktaba Wahhabi

طہارت کے مسائل

مؤلف: الشیخ اقبال کیلانی

ناشر: حدیث پبلیکیشنز

(مسئلہ نمبر96)حائضہ کے ہاتھوں کا کھانا ، حائضہ کا اپنے خاوند کا سر دھونا،خاوند کے سر میں کنگھی کرنا نیز حائضہ کا جوٹھا کھانا جائز ہے۔ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا قَالَ :کُنْتُ اَشْرَبُ وَاَنَا حَائِضٌ ثُمَّ اَنَاوِلُہُ النَّبِیَّ صلی اللّٰه علیہ وسلم فَیَضَعُ فَاہُ عَلٰی مَوْضِعِ فِیَّ فَیَشْرَبُ وَاَتَعَرَّقُ الْعَرْقَ وَاَنَا حَائِضٌ ثُمَّ اَنَاوِلُہُ النَّبِیَّ صلی اللّٰه علیہ وسلم فَیَضَعُ فَاہُ عَلٰی مَوْضِعِ فِیَّ ۔رَوَاہُ مُسْلِمٌ[1] حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں حیض کی حالت میں پانی پیتی اور برتن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دے دیتی،آپ صلی اللہ علیہ وسلم برتن سے اسی جگہ منہ رکھ کر پانی پیتے جہاں سے میں نے منہ رکھ کر پیا ہوتا(اسی طرح)حیض کی حالت میں ہڈی سے گوشت کھا کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیتی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اسی جگہ سے کھاتے جہاں سے میں نے کھایا ہوتا تھا۔اسے مسلم نے روایت کیاہے۔ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا قَالَتْ :کُنْتُ اَغْسِلُ رَاْسَ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم وَاَنَا حَائِضٌ۔رَوَاہُ مُسْلِمٌ[2] حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں حالت حیض میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا سر دھویا کرتی تھی۔اسے مسلم نے روایت کیاہے۔ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللّٰہِ عَنْہَا قَالَتْ :کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم یَتَّکِیْئُ فِیْ حَجْرِیْ وَاَنَا حَائِضٌ فَیَقْرَأُ الْقُرْآنَ ۔رَوَاہُ مُسْلِمٌ[3] حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میری گود میں تکیہ لگا کر قرآن پاک کی تلاوت کرتے،حالانکہ میں حالت حیض میں ہوتی۔اسے مسلم نے روایت کیاہے۔ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا اَنَّہَا قَالَتْ کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم یُدْنِیْ اِلَیَّ رَاَسَہُ وَاَنَا فِیْ حُجْرَتِی فَاُرَجِّلُ رَاْسَہُ وَاَنَا حَائِضٌ ۔رَوَاہُ مُسْلِمٌ[4]
x
صفحہعنوان
6بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
19نیت کے مسائل
21طہارت کی فضیلت
23طہارت کی اہمیت
25پانی کے مسائل
28رفع حاجت کے مسائل
36نجاست دور کرنے کے مسائل
42جنابت کے مسائل <mfnote>
48حیض اور نفاس کے مسائل <mfnote>
59استحاضہ کے مسائل <mfnote>
64غسل کے مسائل
72وضو کے مسائل
84تیمم کے مسائل
87متفرق مسائل
91ضعیف اور موضوع احادیث
Flag Counter