Maktaba Wahhabi

50 - 144
لِّلْمُقْوِيْنَ۝۷۳ۚ فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِيْمِ ۝ۧ ][1] یعنی:اچھا پھر یہ تو بتلاؤ کہ جو منی تم ٹپکاتے ہو کیا اس کا (انسان) تم بناتے ہو یا پیدا کرنے والے ہم ہی ہیں؟ ہم ہی نے تم میں موت کو متعین کر دیا ہے اور ہم اس سے ہارے ہوئے نہیں ہیں کہ تمہاری جگہ تم جیسے اور پیدا کر دیں اور تمہیں نئے سرے سے اس عالم میں پیدا کریں جس سے تم (بالکل) بےخبر ہو تمہیں یقینی طور پر پہلی دفعہ کی پیدائش معلوم ہی ہے پھر کیوں عبرت حاصل نہیں کرتے؟ اچھا پھر یہ بھی بتلاؤ کہ تم جو کچھ بوتے ہواسے تم ہی اگاتے ہو یا ہم اگانے والے ہیں اگر ہم چاہیں تواسے ریزه ریزه کر ڈالیں اور تم حیرت کے ساتھ باتیں بناتے ہی ره جاؤ کہ ہم پر تو تاوان ہی پڑ گیا بلکہ ہم بالکل محروم ہی ره گئے اچھا یہ بتاؤ کہ جس پانی کو تم پیتے ہو اسے بادلوں سے بھی تم ہی اتارتے ہو یا ہم برساتے ہیں؟ اگر ہماری منشا ہو تو ہم اسے کڑوا زہر کردیں پھر تم ہماری شکرگزاری کیوں نہیں کرتے؟اچھا ذرا یہ بھی بتاؤ کہ جو آگ تم سلگاتے ہو اس کے درخت کو تم نے پیدا کیا ہے یا ہم اس کے پیدا کرنے والے ہیں؟ ہم نے اسے سبب نصیحت اور مسافروں کے فائدے کی چیز بنایا ہے پس اپنے بہت بڑے رب کے نام کی تسبیح کیا کرو ۔ ان آیاتِ مبارکہ کو پڑھ کر یہ یقین اور بڑھ جاتاہے کہ کھلانے،پلانے اور پہنانے کے تمام اختیارات اللہ رب العزت کے پاس ہیں،اور انسان بے پناہ ترقی کے
Flag Counter