Maktaba Wahhabi

52 - 107
ہے ‘ آج مجھے اس وقت اس کی تصدیق ہوگئی ہے۔گویا کہ تم دو کے بغیر کوئی یحي بن معین اور احمد بن حنبل رحمۃ اللہ علیہ ہے ہی نہیں ۔میں نے سترہ احمد بن حنبل اور یحي بن معین رحمہم اللہ سے روایات لکھی ہیں ۔ امام احمد رحمۃ اللہ علیہ نے اپنا آستین اس کے چہرے پر رکھ دیا ‘ اور فرمایا : اسے چھوڑو‘ او رجانے دو ۔ وہ وہاں سے ایسے اٹھ کھڑا ہوا گویا کہ وہ ان دونوں کا مذاق اڑا رہا ہو۔ دین کے لیے جذبہ رکھنے والے : یہ لوگ فضائل اسلام اور ان جیسی احادیث گھڑتے ہیں ۔اور ایسے دنیا سے زھد کی احادیث گھڑتے ہیں ۔ایسا کرنے کا مقصد یہ ہے کہ لوگ دین کی طرف پلٹ کرآئیں ‘ او ردنیا سے زہد اختیار کریں ۔ جیسے ابو عصمہ نوح بن مریم ‘ قاضی مرو، اس نے ایک ایک قرآنی سورت کے فضائل میں احادیث گھڑی ہیں ۔اور کہا ہے : ’’ میں نے دیکھا کہ لوگ قرآن سے منہ موڑ رہے ہیں ۔اور فقہ ابی حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ اور ابن اسحاق رحمۃ اللہ علیہ کی ’’مغازی‘‘ میں مشغول ہوگئے ہیں ‘ تو اس لیے میں نے ایسا کیا ۔ تعصب رکھنے والے : خواہ یہ مذہبی تعصب ہو‘ یا طریقہ کا ‘ یا ملک کا‘ یا متبوع کا ‘ یا قبیلہ کا ۔ تو پھر اپنے تعصب کی تائید میں فضائل کے بیان کے لیے احادیث گھڑتے ہیں ۔ جیساکہ میسرہ بن عبد ربہ ‘ جس نے اس بات کا اقرار کیا ہے کہ اس نے حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے فضائل میں ستر احادیث رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم گھڑی ہیں ۔ ****
Flag Counter