Maktaba Wahhabi

18 - 83
جو ان کے مقابلے پر ٹھہر نہیں سکتا اور ایسے واقعات بکثرت پیش آ چکے ہیں کہ ماضی کے دوستوں سے تعلقات کی بنا پر کئی لوگ پھر سے اسی معصیت میں جا پڑے۔  الثامن: اسکے پاس کچھ حرام اشیا موجود ہوں تو انہیں تلف کر دیا جائے۔ مثلاً نشہ آور اشیا، آلات موسیقی جیسے عود اور مزمار، یا تصویریں ، حرام فلمیں، فحش افسانے اور ڈرامے ، ایسی چیزوں کو توڑنا، ضائع کرنا یا جلا دینا چاہیے۔  توبہ کو پائدار رکھنے کے لیے تائب کو چاہلیت کے تمام لوازمات کو چھوڑنا ضروری ہے، ورنہ اس کا فائدہ حاصل نہ ہو گا۔ ایسے بہت سے واقعات ملتے ہیں کہ توبہ کرنے والوں کے پاس ایسی حرام اشیا باقی رہ گئیں جو توبہ کو ناکام کر دینے اور ہدایت کے بعد ان کی گمراہی کا سبب بن گئیں۔ ہم اللہ سے ثابت قدم رہنے کی دعا کرتے ہیں۔  التاسع: اسے برے دوستوں کی بجائے نیک دوست منتخب کرنا چاہیے جو اس توبہ کی استقامت پر اس کا مددگار ثابت ہو۔ ایسے علمی مجالس اور ذکر کے حلقوں میں شامل ہونا چاہیے اور ایسے کاموں میں وقت صرف کرنا چاہیے جو اس کے لیے مفید ہوں تاکہ گزشتہ یادوں کے لیے شیطان اس کے ہاں راہ نہ پاسکے۔  العاشر: وہ بدن جسے اس نے حرام قسم کی آمدنی سے پالا ہے اس کی
Flag Counter