Maktaba Wahhabi

19 - 83
طاقت کو اللہ کی راہ میں صرف کرے اور حلال ذرائع اختیار کرے تاکہ آئندہ پاکیزہ گوشت پیدا ہو۔  گیارھویں شرط: توبہ غرغرہ سے سے پہلے اور سورج کے مغرب کی طرف سے طلوع ہونے سے پہلے کر لینا چاہیے۔ غرغرہ اس آواز کو کہا جاتا ہے جو جان نکلنے کے وقت حلق سے نکلتی ہے۔ مقصود یہ ہے کہ توبہ قیامت صغریٰ اور قیامت کبریٰ سے پہلے ہونا چاہیے۔ کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: من تاب الی اللہ قبل ان یغرغر قبل اللہ منہ جو شخص نزاع کے وقت سے پہلے اللہ کے حضور توبہ کر لے اللہ اسکی توبہ قبول فرماتا ہے۔  نیز آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: من تاب قبل ان تطلع الشمس من مغربھا تاب اللہ علیہ جس شخص نے سورج کے مغرب سے طلوع ہونے سےپہلے توبہ کر لی ، اللہ اسکی توبہ قبول فرماتا ہے۔ 
Flag Counter