Maktaba Wahhabi

24 - 83
"پھر جب اللہ تعالیٰ نے میرے دل میں اسلام کی محبت پیدا کر دی تو میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہا: اپنا دایاں‌ ہاتھ آگے بڑھائیے تاکہ میں بیعت کروں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہاتھ آگے بڑھایا جسے میں نے اپنے ہاتھ میں پکڑ لیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے عمرو! تمھارا کیا معاملہ ہے؟ میں نے کہا: میں ایک شرط لگانا چاہتا ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: کس بات کی شرط؟‌میں نے کہا: میں نے کہا کہ اس بات کی کہ اللہ تعالیٰ مجھے معاف کردے۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اما علمت یا عمرو ان الاسلام یھدم ما کان قبلہ وان الھجرۃ تھدم ما کان قبلھا، وان الحج یھدم ما کان قبلہ؟ کیا تجھے معلوم نہیں کہ اسلام اپنے سے پہلے کے گناہوں کو ختم کر ڈالتا ہے اور ہجرت اپنے سے پہلے گناہوں کو ختم کر ڈالتی ہے اور حج اپنے سے پہلے گناہوں کو ختم کر ڈالتا ہے؟ نیز امام مسلم نے ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کیا ہے کہ:- "مشرکین میں سے کچھ لوگوں نے قتل کئے تو بہت ، اور زنا کیا تو بہت پھر وہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آکر کہنے لگے: "جس ذات کی آپ بات کرتے ہیں جس چیز کی دعوت دیتے ہیں وہ اچھی ہے۔ کاش کہ آپ ہمیں یہ بتلا دیتے کہ ہمارے اعمال کا کفارہ کیا ہے تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی:-
Flag Counter