Maktaba Wahhabi

38 - 83
کا کوئی شریک نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں‌کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔ اے اللہ مجھے توبہ کرتے رہنے والوں میں سے بنا دے اور صاف ستھرے رہنے والوں میں سے بنا دے۔ اے اللہ ! تیری تعریف کے ساتھ میں یہ گواہی دیتا ہوں کہ تیرے سوا کوئی معبود نہیں ۔ میں تجھ سے بخشش چاہتا ہوں اور تیرے حضور توبہ کرتا ہوں۔ (یہ اذکار وضو کے بعد کے ہیں اور ان میں‌ سے ہر ایک کا بڑا اجر ہے) 2۔کھڑا ہو کر دو رکعت نماز ادا کرے۔ 3۔اپنے دل کو سامنے رکھے اور ان پر پوری طرح متوجہ ہو۔ 4۔ان میں بھولے نہیں 5۔ان میں اپنے دل میں بھی کوئی بات نہ کرے 6۔ان میں‌ ذکر اور خشوع اچھی طرح کرے 7۔پھر اللہ تعالیٰ سے بخشش مانگے اور اسکا نتیجہ یہ ہو گا کہ: ا: اس کے سابقہ گناہ بخش دیے جائیں گے ب: اور جنت اس کے لیے واجب ہو جائے گی پھر اس کے بعد نیک اور اطاعت کے کام بکثرت کرنا چاہئے۔آپ دیکھتے نہیں کہ صلح حدیبیہ کے موقع پر حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے
Flag Counter