Maktaba Wahhabi

49 - 83
ینکحھا الا زان او مشرک فلا تنکحھا اے مرثد! زانی یا تو زانیہ سے نکاح کرے گا یا مشرکہ سے ، اسی طرح زانی عورت کو زانی مرد یا مشرک کے سوا کوئی نکاح مین نہیں لاتا۔لہٰذا تو عناق سے نکاح مت کر۔ آپ نے دیکھا کہ اللہ تعالیٰ ایمان لانے والوں کی کیسے مدافعت کرتا ہے اور کیسے نیکی کرنے والوں کا ساتھ دیتا ہے؟ اور اگر بالفرض حالات سخت ناساز ہوں اور ہی کچھ پیش آ جائے جس کا آپ کو خدشہ ہے یا بعض باتیں کھل جائیں اور معاملہ کی وضاحت کی ضرورت پڑ جائے تو دوسروں پر اپنا مؤقف واضح کر دیجئے اور صاف طور پر بتلا دیجئے اور کہئے :‌میں واقعی گناہگار تھا اور میں اللہ کے حضور توبہ کر چکا ہوں بتلاؤ اب تم کیا چاہتے ہو؟ نیز ان سب کو نصیحت کیجئے کہ حقیقی رسوائی تو وہ ہے جو قیامت کے دن اللہ تعالیٰ کے سامنے ہوگی، اور وہ رسوائی سب سے بڑی ہے جو سو یا دو سو یا ہزار یا دو ہزارآدمیوں کے سامنے نہیں ہو گی، بلکہ یہ رسوائی گواہیوں کی بنا پر ہو گی اور تمام مخلوقات، فرشتوں ، جنوں اور انسانوں کے سامنے ہوگی۔ اور حضرت آدم علیہ السلام سے لے کر ان کی اولاد کے آخری آدمی تک سب وہاں موجود ہوں گے۔  لہٰذا حضرت ابراہیم علیہ السلام کی اس دعا کی طرف آئیے:-
Flag Counter