Maktaba Wahhabi

50 - 83
[وَلَا تُخْزِنِيْ يَوْمَ يُبْعَثُوْنَ 87؀ۙ يَوْمَ لَا يَنْفَعُ مَالٌ وَّلَا بَنُوْنَ 88؀ۙ اِلَّا مَنْ اَتَى اللّٰهَ بِقَلْبٍ سَلِيْمٍ 89؀ۭ] (الشعراء: 87 تا 89) اور اے اللہ مجھے قیامت کے دن رسوا نہ کرنا۔ جس دن نہ مال کوئی فائدہ دے گا اور نہ بیٹے۔ مگر وہ شخص جو فرمانبردار دل لے کر حاضر ہوا نیز اپنے مشکل لمحات میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی دعاؤں سے اپنی حفاظت کیجئے:اللھم استر عوراتنا وآمن روعاتنا۔ اللھم اجعل ثارنا علی من ظلمنا، وانصرنا علی من بعی علینا۔ اللھم لا تشمت بنا الاعداء ولا الحاسدین اے اللہ ہماری چھپانے کی باتوں پر پردہ ڈال اور ہمارے خدشات سے ہمیں امن میں رکھ۔ جو ہم پر ظلم کرے اس سے ہمارا بدلہ لے اور جو ہم پر زیادتی کرے تو اس کے مقابلہ میں ہماری مدد فرما۔ اے اللہ دشمنوں اور حاسدوں کو ہم پر خوش ہونے کا موقع نہ دے۔ 
Flag Counter