Maktaba Wahhabi

169 - 505
انہوں نے قلم بند کیا ہے: [فِيْ الذِّکْرِ الَّذِيْ تُحْفَظُ بِہِ النِّعَمُ] [1] [اس ذکر کے بارے میں، جس کے ساتھ نعمتیں محفوظ ہو جائیں]۔ -ب- اللہ تعالیٰ کی سپرداری میں دینے والے اذکار کچھ اذکار ایسے ہیں، جو بندے کو اللہ تعالیٰ کی حفاظت میں داخل کر دیتے ہیں۔ انہی میں سے دو درجِ ذیل ہیں: i-ii: امام طبرانی نے حضرت حسن بن علی رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے، (کہ) انہوں نے بیان فرمایا: ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’مَنْ قَرَأَ آیَۃَ الْکُرْسِيِّ فِيْ دُبُرِ الصَّلَاۃِ الْمَکْتُوْبَۃِ کَانَ فِيْ ذِمَّۃِ اللّٰہِ تَعَالٰی إِلَی الصَّلَاۃِ الْأُخْرٰی۔‘‘[2] [’’جس نے فرض نماز کے بعد آیت الکرسی پڑھی، وہ آئندہ نماز تک اللہ تعالیٰ کی سپرداری میں ہو گیا۔‘‘] ii-----iii: امام احمد نے سالم بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے، (کہ) انہوں نے بیان کیا: ’’میرے والد عبداللہ عمر رضی اللہ عنہ جب سفر کے لیے ارادہ رکھنے والے کسی شخص کے پاس تشریف لاتے، تو اُسے فرماتے: ’’اُدْنُ حَتّٰی أُوَدِّعَکَ کَمَا کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم یُوَدِّعُنَا‘‘۔
Flag Counter