Maktaba Wahhabi

501 - 505
-۵-…-۶- تسبیح و تحمید…استغفار اللہ عزوجل نے اپنے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو حکم دیا، کہ وہ لوگوں کو دین میں گروہ در گروہ داخل ہوتے دیکھ کر [تسبیح و تحمید] اور [استغفار] کریں۔ ارشادِ باری تعالیٰ ہے: {إِِذَا جَآئَ نَصْرُ اللّٰہِ وَالْفَتْحُ۔ وَرَأَیْتَ النَّاسَ یَدْخُلُوْنَ فِیْ دِیْنِ اللّٰہِ أَفْوَاجًا۔ فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّکَ وَاسْتَغْفِرْہُ إِِنَّہٗ کَانَ تَوَّابًا}[1] [ترجمہ: جب اللہ تعالیٰ کی مدد اور فتح آ جائے اور آپ لوگوں کو اللہ تعالیٰ کے دین میں فوج در فوج داخل ہوتے دیکھیں، تو اپنے رب تعالیٰ کی (حمد کے ساتھ تسبیح] کیجیے اور [اُن سے بخشش مانگیے]۔ بلاشبہ وہ ہمیشہ سے بہت توبہ قبول کرنے والے ہیں]۔ آیات کی تفسیر: حضراتِ مفسرین رحمہ اللہ نے ان آیات کریمہ کی خوب تفسیر بیان کی ہیں۔ ذیل میں ان میں سے پانچ کے اقوال ملاحظہ فرمائیے: i: علامہ قرطبی نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے {بِحَمْدِ رَبِّکَ } کی تفسیر میں نقل کیا ہے: ’’أَيْ حَامِدًا لَّہٗ عَلٰی مَا آتَاکَ مِنَ الظَّفَرِ وَ الْفَتْحِ۔‘‘[2]
Flag Counter