Maktaba Wahhabi

357 - 608
حضرت سلمان بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : (( اَلصَّدَقَۃُ عَلیَ الْمِسْکِیْنِ صَدَقَۃٌ،وَعَلٰی ذِیْ الرَّحِمِ ثِنْتَانِ:صَدَقَۃٌ وَصِلَۃٌ[1])) ’’مسکین کو دیا جائے تو صدقہ ہوتاہے اور اگررشتہ دار کو دیا جائے توصدقہ وصلہ رحمی دونوں ہوتے ہیں۔ ‘‘ تنبیہ( 2) : اپنے بیوي بچوں اور والدین کو زکاۃ نہیں دی جا سکتی ۔ ہاں بہن بھائی اگر ضرورتمند ہوں تو انھیں زکاۃ دینے سے دوگنا اجر ملے گا ۔ اسی طرح دولتمند ، کمانے والے تندرست لوگ ، فاسق وفاجر لوگ اور آلِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی زکاۃ نہیں دی جا سکتی ۔ ہاں اگر فاسق وفاجر کے راہِ راست پر آنے کی امید ہو تو توبہ کی تلقین کرکے دے سکتے ہیں ۔ آخر میں اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہم سب کو زکاۃ ادا کرنے اور انفاق فی سبیل اللہ کی توفیق دے۔ آمین
Flag Counter