Maktaba Wahhabi

تقلید کی حقیقت

مؤلف: محمود الحسن الجمیری

ناشر: بیت الحمد کراچی

﴿لَوْکَانَ مِنْ عِنْدِ غَیْرِ اللّٰہِ لَوَجَدُوْا فِیْہِ اخْتِلافًا کَثِیْرَا﴾ (النساء :۸۲) ترجمہ:اگر یہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ کسی اور کی طرف سے ہوتا تو ضرور یہ لوگ اس کے اندر بہت سارے اختلافات پاتے۔ اور اسی طرح اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: ﴿وَلاَ تَکُوْنُوْا کَالَّذِیْنَ تَفَرَّقُوْا وَاخْتَلَفُوْا مِنْ بَعْدِ مَا جَائَ تْھُمُ الْبَیَّنَاتُ﴾ (آل عمران ۱۰۵) ترجمہ:’’ تم ان لوگوں کی طرح نہ ہو جانا جنہوں نے اپنے پاس روشن دلیلیں آ جانے کے بعد بھی تفرقہ ڈالا‘‘ اس جگہ پر کوئی یہ اعتراض نہ کرے کہ اس طرح کے اختلافات تو صحابہ کرام کے درمیان بھی تھے۔تو پھر وعید ان کو بھی شامل ہے؟ تو ہم عرض کریں گے کہ کوئی بھی صحابی ایسے متعصب نہیں تھے کہ ان کے سامنے قرآن و حدیث پیش کرنے کے بعد بھی وہ اپنی رائے پر ڈٹے رہیں بلکہ اپنی رائے کو چھوڑ کر قرآن و حدیث سے چمٹ جاتے جبکہ مقلدین اس کے بر خلاف ہیں بلکہ اپنی رائے کو ثابت کرنے کے لئے قرآن و حدیث میں بھی تحریف کر ڈالتے ہیں جیسے کہ پیچھے مثالیں گزر چکی ہیں۔ اس لئے صحابہ کرام اس وعید میں داخل نہیں ہیں۔ اب آئیے دیکھتے ہیں کہ مقلدین کا یہ دعویٰ کہاں تک صحیح ہے کہ ہمارے مذاہب کے درمیان حلا ل و حرام، جائز و ناجائز کا اختلاف نہیں ہے بلکہ افضل و غیر افضل کا اختلاف ہے ۔ پھر آپ خود ہی فیصلہ کر لیں کہ یہ اختلافات حرام و حلال میں ہے یا افضل و غیر افضل میں۔ یاد رہے اسلام کے اندر بالا تفاق تمام علماء کے نزدیک ایک چیز یا تو حلال ہو گی یا حرام ہو گی یا ناجائز ہو گی یا جائز ہوگی یا تو پاک یا ناپاک دونوں حکم ایک ہی چیز میں جمع ہونا ناممکن اور محال ہے ۔ جیسے کہ امام شافعی رحمہ اللہ کا فرمان ہے (الأقوال کثیرۃ والحق فی واحد) کہ اقوال بہت سارے ہیں لیکن حق صرف ایک کے اندر ہے۔ کچھ مثالیں طہارت کے اندر دیکھ لیں۔ (ألف) حنفی مذہب ۱۔ وضوء میں نیت کی ضرورت نہیں۔ (۱ ۔ ۲) ۲۔ بغیر ترتیب کے وضوء ہو جائے گا۔ (۱ ۔ ۲)
x
صفحہعنوان
10سبب تألیف
12پیش لفظ
13’’ تقلید‘‘علمائے أحناف کے نزدیک
13ابطال تقلید کے لئے قرآنی دلیل
19إبطال (ردِّ) تقلید کے لئے اقوال صحابہ
21تقلید کے رَدّ میں احناف کے اقوال
23أئمہ سلف کا مذہب
25علامہ کرخی حنفی کا قرآن وحدیث کے مقابلہ میں اصول گھڑنا
26میر محمد صاحب کا فرشتوں کو آدم علیہ السلام کا مقلد قرار دینا
28میر محمد ربانی صاحب کا ابلیس کو پہلا غیر مقلد قرار دینا
31مولانا عبد الغنی جاجروی اور مفتی محمدو لی درویش صاحب کا ایک شبہ اور اس کا ازالہ
32اتباع اور تقلید میں فرق
36میر صاحب کا موسیٰ علیہ السلام کو خضر علیہ السلام کا مقلد قرار دینا
39احناف کا لفظ اعتبار سے قیاس مراد لینا
41قیاس کی بنیاد کس نے ڈالی؟
48اسلام صرف ایک ہے
55کچھ جواب آپ بھی دیجئے؟
Flag Counter