Maktaba Wahhabi

21 - 108
ہےاور شادی بیاہ سے اجتناب کیا جاتا ہے، اس کے متعلق مولانا احمد رضا خاں لکھتے ہیں: ’’محرم میں سیاہ، سبز کپڑے علامت سوگ ہیں اور سوگ حرام۔’‘(احکام شریعت،۷۱) مسئلہ:کیا فرماتے ہیں مسائل ذیل میں؟ ۱۔بعض اہل سنت جماعت عشرۂ محرم میں نہ تو دن بھر روٹی پکاتے اور نہ جھاڑو دیتے ہیں، کہتے ہیں بعد دفن روٹی پکائی جائے گی۔ ۲۔ان دس دن کپڑے نہیں اتارتے۔ ۳۔ماہ محرم میں شادی بیاہ نہیں کرتے۔ الجواب:تینوں باتیں سوگ ہیں اور سوگ حرام ہے۔’‘(احکام شریعت،حصہ اول ۷۱) قرآن و حدیث کی ان تصریحات اور مولانا احمد رضا خان بریلوی کی توضیح کے بعد امید ہے کہ بریلوی علماء اپنے عوام کی صحیح رہنمائی فرمائیں گے اور عوام اپنی جہالت اور علماء کی خاموشی کی بنا پر جو مذکورہ بدعات وخرافات کا ارتکاب کرتے ہیں یا کم از کم ایساکرنے والوں کے جلوسوں میں شرکت کرکے ان کے فروغ کا سبب بنتے ہیں، ان کو ان سے روکنے کی پوری کوشش کریں گے۔ وَمَا عَلَيْنَآ إِلَّا ٱلْبَلَـٰغُ ٱلْمُبِينُ ٭٭٭
Flag Counter