Maktaba Wahhabi

تقلید کی حقیقت

مؤلف: محمود الحسن الجمیری

ناشر: بیت الحمد کراچی

۳۔ خون نکلنے یا الٹی آنے سے وضوء ٹوٹ جاتا ہے۔ (۳) ۴۔ کلی اور ناک میں پانی ڈالے بغیر غسل نہیں ہو گا۔ (۴) ۵۔ شرمگاہ یا عورت کو چھونے سے وضوء نہیں ٹوٹتا ۔(۵) شافعی مذہب ۱۔ نیت کے علاوہ وضوء نہیں ہو گا۔ (۱ ۔ ۲) ۲۔ بغیر ترتیب کے وضوء نہیں ہو گا۔(۱ ۔ ۲) ۳۔ خون نکلنے یا الٹی آنے سے وضوء نہیں ٹوٹتا۔(۳) ۴۔ کلی اور ناک میں پانی ڈالے بغیر غسل ہو جائے گا ۔ (۴) ۵۔ شرم گاہ یا عورت کو چھونے سے وضوء ٹو ٹ جاتا ہے ۔ (۵) ۱,۲۔ الفقہ الإسلامی وأدلتہ۔ ج۱ ص۲۱۴ ، ھدایۃ ج۱ ص۲۰۔۲۲ ۳۔ الفقہ الإسلامی وأدلتہ۔ ج۱ ص۲۸۳، ھدایۃ ج۱ ص۲۳ ۴۔ الفقہ الإسلامی وأدلتہ۔ ج۱ ص۳۷۴، ھدایۃ ج۱ ص۲۹ ۵۔ الفقہ الإسلامی وأدلتہ۔ ج۱ ص۲۷۵، مرقاۃ شرح مشکوٰۃ ج۲ ص۴۲ قارئین کرام! آپ نے دیکھ لیا کیا یہ اختلاف آپس میں افضل وغیر افضل کا ہے یا جائز ناجائز کا؟ ایک ہی آدمی اگر حنفی طریقہ سے ضو کرتا ہے تو وضو ہو جائے گا لیکن وہی آدمی شافعی کے نزدیک بے وضو ہے یعنی یہی آدمی اگر نماز پڑھے تو حنفی کے نزدیک اس کی نماز ہو جائے کی لیکن شافعی کے نزدیک نہیں ہو گی کیونکہ یہ انسان ان کے نزدیک بے وضو ہے۔ خلاصہ یہ ہے کہ شافعی کی نماز حنفی کے پیچھے نہیں اور حنفی کی نماز شافعی کے پیچھے نہیں ہو گی۔ (ب) اب آئیے نماز کے مسائل میں حنفی مذہب ۱۔ أﷲ أعظم، یا أللہ أجل یا أللہ الرحمن یا لا إلٰہ إلا اﷲ سے بھی نماز شروع کر سکتے ہیں۔ (۱) ۲۔ سورۃ فاتحہ پڑھے بغیر نماز ہو جائے گی۔ (۲)
x
صفحہعنوان
10سبب تألیف
12پیش لفظ
13’’ تقلید‘‘علمائے أحناف کے نزدیک
13ابطال تقلید کے لئے قرآنی دلیل
19إبطال (ردِّ) تقلید کے لئے اقوال صحابہ
21تقلید کے رَدّ میں احناف کے اقوال
23أئمہ سلف کا مذہب
25علامہ کرخی حنفی کا قرآن وحدیث کے مقابلہ میں اصول گھڑنا
26میر محمد صاحب کا فرشتوں کو آدم علیہ السلام کا مقلد قرار دینا
28میر محمد ربانی صاحب کا ابلیس کو پہلا غیر مقلد قرار دینا
31مولانا عبد الغنی جاجروی اور مفتی محمدو لی درویش صاحب کا ایک شبہ اور اس کا ازالہ
32اتباع اور تقلید میں فرق
36میر صاحب کا موسیٰ علیہ السلام کو خضر علیہ السلام کا مقلد قرار دینا
39احناف کا لفظ اعتبار سے قیاس مراد لینا
41قیاس کی بنیاد کس نے ڈالی؟
48اسلام صرف ایک ہے
55کچھ جواب آپ بھی دیجئے؟
Flag Counter