Maktaba Wahhabi

تقلید کی حقیقت

مؤلف: محمود الحسن الجمیری

ناشر: بیت الحمد کراچی

حنفی مذہب ۱۔ لفظ بیع یا لفظ ہبہ سے نکاح منعقد ہو جائے گا۔ (۱) ۲۔ بغیر ولی کے نکاح منعقد ہو جائے گا۔ (۲) ۳۔ زبردستی طلاق واقع کرانے سے طلاق ہو جائے گی۔(۳) ۴۔ چوتھی بیوی کی عدت کے اندر ا سکی بہن سے نکاح نہیں ہو گا۔ (۴) ۵۔ کسی عورت کو شہوت کے ساتھ چھونے سے اس عورت کی ماں بہن دونوں اس پر حرام ہو جاتی ہیں۔ (۵) شافعی مذہب ۱۔ لفظ نکاح یا لفظ زواج کے علاوہ نکاح منعقد نہیں ہو گا۔ (۱) ۲۔ بغیر ولی کے نکاح باطل ہے۔ (۲) ۳۔ زبردستی سے طلاق نہیں ہوتی بلکہ نکاح باقی رہتا ہے۔ (۳) ۴۔چوتھی بیوی کی عدت کے اندر اسکی بہن سے نکاح ہو جائیگا۔ (۴) ۵۔ ان میں سے کوئی بھی اس پر حرام نہیں بلکہ دونوں میں سے کسی سے بھی نکاح کر سکتا ہے۔ (۵) قارئین کرام! کیا یہ دو اسلام نہیں ہیں؟ کیا یہ ساری چیزیں امت مسلمہ کو اتحاد کی دعوت دے رہی ہیں یا تفرقہ کی آپس میں محبت و الفت کی دعوت دے رہی ہیں یا نفرت کی۔ بس یہی وجہ ہے کہ آج امت مسلمہ آپس میں الجھ کر رہ گئی ہے اور ایک دوسرے کی تردید کرتے ہوئے زندگی گزار رہی ہے ۔ اس لئے ہماری بھی تمام دنیا کے مقلدین سے وہی گزارش ہے کہ جو اللہ تعالیٰ نے چودہ سو سال پہلے کے مسلمانوں سے فرمایا ہے: ﴿فَاِنْ تَنَازَعْتُمْ فِي شَيئٍ فَرُدُّوْہُ اَلٰي اللّٰہِ وَالرَّسُوْلِ﴾ کہ اگر تم کسی بھی چیز میں اختلاف کر بیٹھو تو اللہ اور اس کے رسول کی طرف رجوع کرو۔ ۱۔ ھدایہ جلد ۱ ص ۳۰۵ ، توضیح و تلویح ص ۱۴۷۔ ۲۔ ھدایہ جلد ۱ ص ۳۱۲، تسہیل اصول اشاشی ص ۱۲ ۔ ۳۔ ھدایہ ج ۱ ص ۳۵۸ ، ۴۔ الفقہ الاسلامی و ادلتہ ج ۷ ص ۱۶۴، تسہیل اصول الشاشی ص ۱۱ ۔ ۵ ۔ ہدایہ ج ۱ ص ۳۰۹۔
x
صفحہعنوان
10سبب تألیف
12پیش لفظ
13’’ تقلید‘‘علمائے أحناف کے نزدیک
13ابطال تقلید کے لئے قرآنی دلیل
19إبطال (ردِّ) تقلید کے لئے اقوال صحابہ
21تقلید کے رَدّ میں احناف کے اقوال
23أئمہ سلف کا مذہب
25علامہ کرخی حنفی کا قرآن وحدیث کے مقابلہ میں اصول گھڑنا
26میر محمد صاحب کا فرشتوں کو آدم علیہ السلام کا مقلد قرار دینا
28میر محمد ربانی صاحب کا ابلیس کو پہلا غیر مقلد قرار دینا
31مولانا عبد الغنی جاجروی اور مفتی محمدو لی درویش صاحب کا ایک شبہ اور اس کا ازالہ
32اتباع اور تقلید میں فرق
36میر صاحب کا موسیٰ علیہ السلام کو خضر علیہ السلام کا مقلد قرار دینا
39احناف کا لفظ اعتبار سے قیاس مراد لینا
41قیاس کی بنیاد کس نے ڈالی؟
48اسلام صرف ایک ہے
55کچھ جواب آپ بھی دیجئے؟
Flag Counter