Maktaba Wahhabi

تقلید کی حقیقت

مؤلف: محمود الحسن الجمیری

ناشر: بیت الحمد کراچی

کچھ مثالیں کھانے پینے کی چیزوں میں حنفی مذہب ۱۔ سمندر کے جانوروں میں سے مچھلی کے علاوہ سب کچھ حرام ہے (۱) ۲۔ شراب کے علاوہ کسی اور نشہ آور چیز کے کھانے یا پینے سے حد نہیں ائے گی۔(۲) ۳۔ گائے یا بکری کا ذبح کرنے کے بعد اگر پیٹ میں سے بے جان بچہ نکل آئے تو اس بچہ کا کھانا حرام ہے۔ (۳) ۴۔ اگر ذبح کرنے والا جان بوجھ کر بسم اللہ پڑھنا چھوڑ دے تو مذبوحہ جانور مردہ شمار ہو گا اس کو نہیں کھایا جائے گا۔(۴) ۵۔سانا (جو کہ گوہ سے مشابہت رکھتا ہے) کا کھانا حرام ہے۔ (۵) شافعی مذہب ۱۔ سمندر کے اندر جو کچھ ہے سب کا کھانا حلال ہے ۔ (۱) ۲۔ ہر نشہ دار چیز حرام ہے اوراس کے کھانے یا پینے والے پر حد آئے گی۔ (۲) ۳۔ پیٹ کا بچہ کھانا حلال ہے کیونکہ ماں کا ذبح ہونا اس کے لئے کافی ہے۔ (۳) ۴۔ چاہے ذبح کرنے والا جان بوجھ کر بسم اللہ چھوڑے یا بھولے سے چھوڑے دونوں صورتوں میں وہ جانور حلال ہے۔ (۴) ۵۔سانا (جو کہ گوہ سے مشابہت رکھتا ہے) کا کھانا حلال ہے۔ (۵) یہ ہے ان مذاہب کی صورت حال اختصار کے لئے صرف دو مذہبوں کے درمیان کے اختلافات کو بیان کیا گیا ہے ورنہ اختلاف کی آگ بہت ہی بڑی ہے ۔ بس مقصود یہ بتانا تھا کہ ان مذاہب کے درمیان اختلاف جواز و غیر جواز حرام یا حلال صحیح و باطل کا ہے نہ کہ افضل و غیر افضل کا۔ فافھم واھتد ولا تکن من الغافلین۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو قرآن و حدیث کی روشنی میں چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔ ﴿ وَمَنْ یُطِعِ اللّٰہَ وَرَسُوْلَہٗ فَقَدْ فَازَ فَوْزًا عَظِیْمًا﴾ جو اللہ تعالی اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کرے گا تحقیق کہ اس نے عظیم کامیابی کو پا لیا۔ ۱۔ ھدایۃ ج۲ ص۴۴۲
x
صفحہعنوان
10سبب تألیف
12پیش لفظ
13’’ تقلید‘‘علمائے أحناف کے نزدیک
13ابطال تقلید کے لئے قرآنی دلیل
19إبطال (ردِّ) تقلید کے لئے اقوال صحابہ
21تقلید کے رَدّ میں احناف کے اقوال
23أئمہ سلف کا مذہب
25علامہ کرخی حنفی کا قرآن وحدیث کے مقابلہ میں اصول گھڑنا
26میر محمد صاحب کا فرشتوں کو آدم علیہ السلام کا مقلد قرار دینا
28میر محمد ربانی صاحب کا ابلیس کو پہلا غیر مقلد قرار دینا
31مولانا عبد الغنی جاجروی اور مفتی محمدو لی درویش صاحب کا ایک شبہ اور اس کا ازالہ
32اتباع اور تقلید میں فرق
36میر صاحب کا موسیٰ علیہ السلام کو خضر علیہ السلام کا مقلد قرار دینا
39احناف کا لفظ اعتبار سے قیاس مراد لینا
41قیاس کی بنیاد کس نے ڈالی؟
48اسلام صرف ایک ہے
55کچھ جواب آپ بھی دیجئے؟
Flag Counter