Maktaba Wahhabi

11 - 46
ع ایں گناہ است کہ در شہر شما نیز کنند ۷)رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی حقیقی تصویر اس دنیا میں نہ کہیں ہے اور نہ تاریخ کے کسی دور میں کبھی پائی گئی، اﷲ تعالیٰ نے اس بات سے بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی حفاظت فرمائی کہ کوئی شخص آپ کی تصویر دیکھ کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی شکل و صورت کی اس دنیا میں نقالی کرے، حتّٰی کہ شیطان بھی، چاہے حالت بیداری ہو یا خواب، آپ صلی اللہ علیہ کی شکل وشباہت اختیار نہیں کرسکتا۔اب جو لوگ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی شکل وشباہت کا نام دیکر فسق وفجور کرتے ہوئے فلموں میں نظر آتے ہیں وہ شیطان یا اس کی ذریت ہی ہیں۔ ۸)اﷲ تعالیٰ نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں ادنیٰ سی گستاخی کرنے والوں کو کبھی بھی نہیں بخشا، جیسا کہ آئندہ صفحات میں آپ پڑھیں گے۔اور اﷲ کا یہ وعدہ ہے: ﴿فَاصْدَعْ بِمَا تُؤْمَرُ وَأَعْرِضْ عَنِ الْمُشْرِکِیْنَ٭إِنَّا کَفَیْْنَاکَ الْمُسْتَہْزِئِیْنَ﴾آپکو جو حکم دیا جارہا ہے اسے کھول کر بیان کردیجئے اورمشرکین کی پر واہ نہ کیجئے،ہم آپکا مذاق اڑانے والوں سے نمٹنے کیلئے آپکی طرف سے کافی ہیں(حجر:94۔95) اور اﷲ کے اس وعدہ پر ہمیں یقین ہونا چاہئے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنے والوں کو اس آسمان کے نیچے اور زمین کے اوپر کوئی پناہ نہیں مل سکتی، البتہ کچھ دنوں یا سالوں کے لئے ڈھیل تو مل سکتی ہے لیکن امان نہیں۔ ۹)رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی دشمنی میں یہود ہمیشہ سے طاق رہے ہیں، اس لئے ہم شروعات یہودیوں کی ریشہ دوانیوں اور انکے عبرتناک انجام سے کر رہے ہیں۔
Flag Counter