Maktaba Wahhabi

194 - 247
ہوتا، مگر جس چیز کی اللہ عزوجل اسے خبر دے دیں اور بتلادیں۔ یہ بھی احتمال ہے، کہ مراد یہ ہو، کہ وہ اللہ تعالیٰ کی ذات و صفات کے بارے میں کسی بھی چیز کے علم کے بارے میں اطلاع نہیں پاتے، مگر جس چیز کے بارے میں وہ انہیں آگاہ فرمائیں، جیسا کہ ارشادِ باری تعالیٰ: {وَلَا یُحِیْطُوْنَ بِہٖ عِلْمًا}[اور لوگوں کا علم ان کا احاطہ نہیں کرسکتا]‘‘۔ (بِشَيْئٍ) ہٰذِہٖ نَکِرَۃٌ جَآئَ تْ فِيْ سِیَاقِ النَّفْيِ، فَہِیَ تَدُلُّ عَلَی الْعُمُوْمِ۔ (مِنْ) ہُنَا تَبْعِیْضِیَّۃٌ (مِنْ عِلْمِہٖ) یَعْنِيْ مِنْم بَعْضِ عِلْمِہٖ۔ ہٰذَا فِیْہِ تَأْکِیْدٌ آخَرُ۔[1] [(بِشَيْئٍ) یہ نفی کے بعد (اسم) نکرہ ہے، اس لیے عموم پر دلالت کرتا ہے۔ (مِنْ) یہاں تبعیضیہ ہے (مِنْ عِلْمِہٖ) یعنی ان کے بعض علم سے۔ یہ ایک اور تاکید ہے] اسی طرح جملے کے معانی قریباً یہ ہوں گے: [وہ اللہ تعالیٰ کے علم کے کسی حصے کے بارے میں بھی، کسی بھی چیز کا احاطہ نہیں کرتے)۔ وَاللّٰہُ تَعَالٰی أَعْلَمُ۔ ج: مخلوق کے علم کا کامل نہ ہونا: اسلام کی طرف اپنی نسبت کرنے والے بعض لوگ سمجھتے ہیں، کہ حضراتِ انبیاءعلیہم السلام ، بلکہ بعض صالحین بھی، علم غیب رکھتے ہیں اور انہیں زمانۂ ماضی، حال اور مستقبل کی ہر
Flag Counter