Maktaba Wahhabi

222 - 247
(وَسِعَ کُرْسِیُّہُ السَّمٰوَاتِ وَ الْأَرْضَ) أَنَّہٗ قَالَ: ’’اَلْکُرْسِیُّ مَوْضِعُ الْقَدَمَیْنِ، وَ الْعَرْشُ لَا یُقَدِّرُ قَدَرَہٗ إِلَّا اللّٰہُ تَعَالٰی۔‘‘ وَ قِیْلَ: ’’کُرْسِیُّہٗ عِلْمُہٗ‘‘ وَ یُنْسَبُ إِلَی ابْنِ عَبَّاسٍ رضی اللّٰه عنہما ، وَ الْمَحْفُوْظُ عَنْہُ مَا رَوَاہُ ابْنُ أَبِیْ شَیْبَۃَ کَمَا تَقَدَّمَ۔ وَ مَنْ قَالَ غَیْرَ ذٰلِکَ فَلَیْسَ لَہٗ دَلِیْلٌ إِلَّا مُجَرَّدَ الظَّنٍّ۔ وَ الظَّاہِرُ أَنَّہٗ مِنْ جَرَابِ الْکَلَامِ الْمَذْمُوْمِ۔[1] [جہاں تک [کرسی] کا (تعلق) ہے، پس اللہ تعالیٰ نے فرمایا: [ترجمہ: ان کی کرسی آسمانوں اور زمین کو گھیرے ہوئے ہے]۔ بلاشبہ (یہ بھی) کہا گیا ہے: ’’وہ عرش ہی ہے۔‘‘ (بات) یہ ہے، کہ وہ اس کے علاوہ (ایک اور چیز) ہے۔ یہ (حقیقت) (حضرت) ابن عباس رضی اللہ عنہما اور ان کے علاوہ (دیگر علمائے امت) سے منقول ہے۔ (امام) ابن ابی شیبہ نے اپنی کتاب صفۃ العرش اور (امام) حاکم نے اپنی (کتاب) المستدرک میں حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے: (وَسِعَ کُرْسِیُّہُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ) (کی تفسیر) میں روایت نقل ہے، کہ بلاشبہ انہوں نے بیان کیا: ’’الکرسی (اللہ تعالیٰ کے) دونوں قدموں کے رکھنے کی جگہ ہے اور عرش کی عظمت کا اندازہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی نہیں کر سکتا۔‘‘ [2]
Flag Counter