Maktaba Wahhabi

95 - 247
[ تو کیا تم ڈرتے نہیں؟‘‘] ۳: دعوتِ ہود علیہ السلام : اللہ عزوجل نے فرمایا: {وَ اِلٰی عَادٍ اَخَاہُمْ ہُوْدًا قَالَ یٰقَوْمِ اعْبُدُوا اللّٰہَ مَا لَکُمْ مِّنْ اِلٰہٍ غَیْرُہٗ اِنْ اَنْتُمْ اِلَّا مُفْتَرُوْنَ}[1] [اور عاد کی طرف ان کے بھائی ہود۔ علیہ السلام ۔ کو (بھیجا)۔ انہوں نے کہا: [اے میری قوم! اللہ تعالیٰ کی عبادت کرو۔ اُن کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں۔] تم تو محض جھوٹ باندھنے والے ہو۔] ۴: دعوتِ صالح علیہ السلام : اللہ عزوجل نے فرمایا: {وَ اِلٰی ثَمُوْدَ اَخَاہُمْ صَالِحًا قَالَ یٰقَوْمِ اعْبُدُوا اللّٰہَ مَا لَکُمْ مِّنْ اِلٰہٍ غَیْرُہٗ}[2] [اور ثمود کی طرف ان کے بھائی صالح۔ علیہ السلام ۔ کو (بھیجا)۔ انہوں نے کہا: [اے میری قوم! اللہ تعالیٰ کی عبادت کرو۔ ان کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں۔] ۵: دعوتِ ابراہیم علیہ السلام : حضرت ابراہیم علیہ السلام اپنے باپ اور قوم کو بتوں کی عبادت سے روکتے اور صرف
Flag Counter