Maktaba Wahhabi

151 - 247
۲: ارشادِ باری تعالیٰ: {وَ لِلّٰہِ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الْاَرْضِ وَ کَانَ اللّٰہُ بِکُلِّ شَیْئٍ مُّحِیْطًا}[1] [اور اللہ تعالیٰ ہی کے لیے ہے، جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے اور اللہ تعالیٰ ہمیشہ سے ہر چیز کا خوب احاطہ کرنے والے ہیں۔] ۳: ارشادِ باری تعالیٰ: {وَ اِنْ تَکْفُرُوْا فَاِنَّ لِلّٰہِ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الْاَرْضِ وَ کَانَ اللّٰہُ غَنِیًّا حَمِیْدًا}[2] [اور اگر تم کفر کرو، تو بلاشبہ اللہ تعالیٰ ہی کے لیے ہے، جو کچھ آسمانوں میں اور جو کچھ زمین میں ہے اور اللہ تعالیٰ ہمیشہ سے بہت بے نیاز، تعریفوں کے بہت حق دار ہیں۔] ۴: ارشادِ باری تعالیٰ: {وَ لِلّٰہِ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الْاَرْضِ وَ کَفٰی بِاللّٰہِ وَکِیْلًا}[3] [اور اللہ تعالیٰ ہی کے لیے ہے، جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے اور اللہ تعالیٰ بحیثیت کارساز بہت کافی ہیں۔] ۵: ارشادِ باری تعالیٰ: {لَہٗ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الْاَرْضِ وَ کَفٰی بِاللّٰہِ وَکِیْلًا}[4]
Flag Counter