Maktaba Wahhabi

249 - 247
سے بڑی عظمت والے ہیں، ان کے علاوہ کوئی ایسے نہیں۔ مخلوق میں سے عظمت والوں کی [عظمتِ مُقَیَّدَہ] ہے۔ یعنی وہ مخلوق میں دیگر لوگوں یا چیزوں کے مقابلے میں زیادہ عظمت والے ہیں۔ وَاللّٰہُ تَعَالٰی أَعْلَمُ۔ ط: جملے کا ماقبل سے تعلق: یہ جملہ اپنے ماقبل جملے {وَ لَا یَؤُدُہٗ حِفْظُہُمَا} کا تتمہ ہے۔ شیخ ابن عاشور رقم طراز ہیں: ’’وَعُطِفَ عَلَیْہِ {وَ ہُوَ الْعَلِیُّ الَعَظِیْمُ} لِأَنَّہٗ مِنْ تَمَامِہٖ۔‘‘[1] ’’اس جملے {وَ ہُوَ الْعَلِیُّ الَعَظِیْمُ} کا عطف اُس (یعنی وَلَا یَؤٗدُہٗ حِفْظُہُمَا) پر ہے، کیونکہ یہ اس کا تتمہ ہے۔‘‘
Flag Counter