Maktaba Wahhabi

227 - 247
بہت بڑے نگہبان، بہت ہی بلند، بہت بڑی عظمت والے ہیں، ان کے سوا کوئی معبود نہیں اور ان کے علاوہ کوئی رب نہیں۔‘‘ ب: آسمانوں اور زمین میں موجود چیزوں کے عدمِ ذکر کی حکمت: اللہ تعالیٰ نے [آسمانوں اور زمین کی حفاظت کے ان پر گراں نہ ہونے کا] ذکر فرمایا ہے، لیکن ان دونوں میں جو چیزیں موجود ہیں، ان کی حفاظت کے متعلق کچھ نہیں فرمایا۔ قاضی ابوسعود اس بارے میں لکھتے ہیں: ’’إِنَّمَا لَمْ یَتَعَرَّضْ لِذِکْرِ مَا فِیْہِمَا لِمَآ أَنَّ حِفْظَہُمَا مُسْتَتْبِعٌ لِحِفْظِہٖ۔‘‘[1] ’’اللہ تعالیٰ نے ان دونوں میں موجود چیزوں کا ذکر نہیں فرمایا، کیونکہ ان دونوں کی حفاظت کے ضمن میں ان (میں موجود چیزوں) کی (بھی) حفاظت ہے۔‘‘ ج: جملے کا ماقبل سے تعلق: اس بارے میں شیخ ابن عاشور نے تحریر کیا ہے: ’’وَجُمْلَۃُ {وَلَا یَؤُدُہٗ حِفْظُہُمَا} عَطَفَتْ عَلٰی جُمْلَۃِ {وَسِعَ کُرْسِیُّہُ } لِأَنَّہَا مِنْ تَکْمِلَتِہَا، وَفِیْہَا ضَمِیْرٌ مَعَادُہٗ فِيْ الَّتِيْ قَبْلَہَا، أَيْ إِنَّ الَّذِيْ أَوْجَدَ ہَاتِہٖ الْعَوَالَمَ لَا یَعْجَزُ عَنْ حِفْظِہَا۔‘‘[2]
Flag Counter