Maktaba Wahhabi

270 - 586
﴿ كُلُّ مَنْ عَلَيْهَا فَانٍ (26) وَيَبْقَى وَجْهُ رَبِّكَ ذُو الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ ﴾ [الرحمن: ۲۶،۲۷] ’’زمین پر جو کچھ بھی ہے، سب فنا ہونے والا ہے اور تیرے رب کا چہرہ؛ جو عظمت اور عزت والا ہے، باقی رہ جائے گا۔‘‘ اسی طرح فرمایا: ﴿ وَلَا تَدْعُ مَعَ اللّٰهِ إِلَهًا آخَرَ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ كُلُّ شَيْءٍ هَالِكٌ إِلَّا وَجْهَهُ لَهُ الْحُكْمُ وَإِلَيْهِ تُرْجَعُونَ ﴾ [القصص: ۸۸] ’’اللہ کے ساتھ کسی اور معبود کو نہ پکارنا۔ اس کے سوا کوئی اور معبود نہیں ہر چیز فنا ہونے والی ہے سوائے اس کے چہرے کے، اسی کے لیے فرمانروائی ہے اور تم اسی کی طر ف لوٹائے جاؤ گے۔‘‘ اور سیدنا ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((إِنَّ اللّٰہَ لاَ یَنَامُ وَلَا یَنْبَغِیْ لَہٗ أَنْ یَنَامَ، یَخْفِضُ الْقِسْطَ وَیَرْفَعُہٗ وَیَرْفَعُ إِلَیْہِ عَمَلُ اللَّیْل قَبْلَ النَّہَارِ وَعَمَلُ النَّہَارِ قَبْلَ اللَّیْلِ، حِجَابُہُ النُّورُ لَوْ کَشَفَہَا لَأَحْرَقَتْ سُبْحَاتُ وَجْہِہٖ مَا انْتَہٰی إِلَیْہِ بَصَرُہٗ مِنْ خَلْقِہٖ))[1] ’’اللہ تعالیٰ نہ سوتا ہے اور نہ اس کے لائق ہے کہ وہ سوئے، وہ عدل کو قائم رکھتا ہے، ترازو کوجھکاتا اور اٹھاتا (روزی کم اور زیاہ کرتا) ہے، را ت کے عمل دن سے پہلے اوردن کے عمل رات سے پہلے اس کی طرف چڑھتے ہیں، اللہ کا پردہ نور ہے، اگر وہ اس پردے کو ہٹا دے تو اس کے چہرے کی چمک اور روشنی جہاں جہاں پہنچے ہر چیز کو جلا دے۔‘‘
Flag Counter