Maktaba Wahhabi

329 - 586
کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے سجدہ کیا او اپنی ناک اور پیشانی کو زمین پر خوب ٹکایا اور اپنے ہاتھوں کو اپنے پہلوؤں سے الگ رکھا اور اپنی ہتھیلیاں اپنے کندھوں کے برابر رکھیں۔[1] سجد ے کی دعائیں: سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم جب سجدہ کرتے توتین مرتبہ ’’ سُبْحَانَ رَبِّیَ الْأَعْلٰی‘‘ کہتے۔[2] سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے رکوع اور سجدوں میں یہ دعا کثرت سے پڑھتے: سُبْحَانَکَ اللّٰہُمَّ رَبَّنَا وَبِحَمْدِکَ اللّٰہُمَّ اغْفِرْلِیْ۔[3] ’’تو پاک ہے اے میرے اللہ! اے ہمارے رب! تمام تعریفیں تیرے ہی لائق ہیں میرے اللہ! مجھے معاف فرمادے۔‘‘ نوٹ:… رکوع اور سجدے میں قرآن پڑھنا منع ہے۔ جیساکہ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((أَلاَ وَإِنِّیْ نُھِیْتُ أَنْ أَقْرَأَ الْقُرْآنَ رَاکِعًا أَوْ سَاجِدًا)) [4] ’’خبردار! مجھے رکوع اور سجدے کی حالت میں قرآن پڑھنے سے منع کیا گیا ہے۔‘‘ سجدے سے سر اٹھانا: سجدے سے سر اٹھاتے وقت اَللّٰہُ اَکْبَرُ کہیں اور سیدھے ہو کر اطمینان سے بیٹھ جائیں۔ سیدنا رفاعہ بن رافع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سجدہ کرتے، حتیٰ کہ آپ کے
Flag Counter