Maktaba Wahhabi

78 - 586
تَكُونَنَّ مِنَ الْمُشْرِكِينَ ﴾ [القصص : ۸۷] ’’خیال رکھیے کہ یہ کفار آپ کو اللہ تعالیٰ کی آیتوں کی تبلیغ سے روک نہ دیں ، اس کے بعد کہ یہ آپ کی جانب اتاری گئیں ، آپ اپنے رب کی طرف بلاتے رہیں اور شرک کرنے والوں میں سے نہ ہوں۔‘‘ 5: ﴿ وَالَّذِينَ آتَيْنَاهُمُ الْكِتَابَ يَفْرَحُونَ بِمَا أُنْزِلَ إِلَيْكَ وَمِنَ الْأَحْزَابِ مَنْ يُنْكِرُ بَعْضَهُ قُلْ إِنَّمَا أُمِرْتُ أَنْ أَعْبُدَ اللّٰهَ وَلَا أُشْرِكَ بِهِ إِلَيْهِ أَدْعُو وَإِلَيْهِ مَآبِ ﴾ [الرعد: ۳۶ ] ’’جنہیں ہم نے کتاب دی ہے وہ تو جو کچھ آپ پر اتار ا جاتا ہے اس سے خوش ہوتے ہیں اور دوسرے فرقے اس کی بعض باتوں کے منکر ہیں ، آپ اعلان کر دیجئے کہ مجھے تو صرف یہی حکم دیا گیا ہے کہ میں اللہ کی عبادت کروں اور اس کے ساتھ شریک نہ کروں ،میں اسی طرف بلا رہا ہوں اور اسی کی جانب میرا لوٹناہے۔‘‘ 6: ﴿ ادْعُ إِلَى سَبِيلِ رَبِّكَ بِالْحِكْمَةِ وَالْمَوْعِظَةِ الْحَسَنَةِ وَجَادِلْهُمْ بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ ﴾ [النحل: ۱۲۵] ’’اپنے رب کے راستے کی طرف حکمت اوراچھی نصیحت کے ساتھ بلا اور ان سے اس طریقے کے ساتھ بحث کر جوسب سے اچھا ہے ۔‘‘ 7: ﴿ وَلَقَدْ بَعَثْنَا فِي كُلِّ أُمَّةٍ رَسُولًا أَنِ اعْبُدُوا اللّٰهَ وَاجْتَنِبُوا الطَّاغُوتَ ﴾[النحل: ۳۶] ’’اور یقینا ہم نے ہر اُمت میں ایک رسول بھیجا (تاکہ وہ لوگوں کو یہ دعوت دے کہ) اللہ کی عبادت کرو اور طاغوت سے اجتناب کرو۔‘‘ 2. دعوتِ دین صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کا مشن ہے: فرمانِ باری تعالیٰ ہے: ﴿ كُنْتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ تَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَتَنْهَوْنَ عَنِ
Flag Counter